The most accurate tool to convert MS Word Documents to InPage and vice versa instantly.
۱۔ اوپر والے بکس میں اپنا tekst لکھیں یا پیسٹ کریں (ایک بار میں 5,000 حروف تک کی گنجائش ہے)۔
۲۔ ٹیکسٹ ڈالنے کے بعد، آپ چاہیں تو شارٹ کٹ کے لیے کی بورڈ سے Ctrl + Enter بھی دبا سکتے ہیں۔
۳۔ کنورٹ کا بٹن دبانے سے پہلے نیچے موجود reCAPTCHA (آئی ایم ناٹ اے روبوٹ) پر ٹک کرنا ضروری ہے۔
۴۔ رزلٹ آتے ہی Copy Output Text پر کلک کر کے اپنا ڈیٹا کاپی کریں اور جہاں چاہیں پیسٹ کر لیں۔
سوال: ایم ایس ورڈ سے ان پیج میں کنورٹ کرتے وقت سوالیہ نشان (؟) کیوں آتے ہیں؟
جواب: انٹرنیٹ یا ورڈ کے متون میں بعض اوقات عربی بائی ڈیفالٹ حروف (جیسے عربی ك، ي، ه) یا قرآنی رموزِ اوقاف شامل ہوتے ہیں جنہیں انپیج سافٹ ویئر نہیں پہچان پاتا اور ان کی جگہ '؟' بنا دیتا ہے۔ یہ ٹول کنورٹ کرنے سے پہلے ان تمام حروف کو خودکار طور پر اسٹینڈرڈ اردو حروف تہجی میں تبدیل کر کے اس مسئلے کو جڑ سے ختم کر دیتا ہے۔
سوال: کیا یہ کنورٹر قرآنی اعراب اور زیر زبر کو محفوظ رکھتا ہے؟
جواب: جی ہاں، بالکل! یہ اسمارٹ انجن صرف انپیج کو نقصان پہنچانے والے خفیہ کچرا کیریکٹرز اور فالتو بریکٹس کی صفائی کرتا ہے، جبکہ تمام قرآنی اور اردو اعراب (زیر، زبر، پیش، تنوین اور شد) کو مکمل طور پر محفوظ رکھتا ہے تاکہ انپیج میں آپ کی تلاوت اور املا بالکل درست رینڈر ہو۔
سوال: اس ویب پیج پر ایک بار میں الفاظ تبدیل کرنے کی کیا حد (Limit) ہے؟
جواب: سرور کی اسپیڈ کو تیز رکھنے اور اسپام سے بچنے کے لیے ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 5000 حروف (تقریباً 800 سے 1000 الفاظ) کنورٹ کرنے کی اجازت ہے۔ اگر آپ کی فائل بڑی ہے، تو آپ اسے دو یا تین حصوں میں کر کے آسانی سے کنورٹ کر سکتے ہیں۔