You are currently viewing خواب میں جماع کرنے سے غسل واجب ہوگا یا نہیں؟ 

خواب میں جماع کرنے سے غسل واجب ہوگا یا نہیں؟ 

‌ خواب میں جماع کرنے سے غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنی بیوی سے صحبت کر رہا ہے لیکن بیدار ہونے کے بعد احتلام کا کوئی اثر نہیں ملا تو کیا اس پر غسل واجب ہے یا صرف وضو کر کے نماز پڑھ سکتا ہے؟

المستفتی حافظ محمد ارشد شیروانی۔

الجواب: باسم الملهم للصدق والصواب :

ایسا شخص شرعاً جنبی نہیں ہے، اس پر غسل واجب نہیں، وہ بغیر غسل کے صرف وضو کرکے نماز پڑھ سکتا ہے۔

الدلائل

روى البخاري (130) ومسلم (313) عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنْ الْحَقِّ، فَهَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا احْتَلَمَتْ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (إِذَا رَأَتْ الْمَاءَ).

وروی ابن أبي شیبة وغیرهم عن ابن عباس أنه حمل حدیث الماء من الماء علی صورة مخصوصة، وهي مایقع في المنام من رؤیة الجماع. (بذل المجهود، باب الاکسال، سهارنپور 1/ 134، دارالبشائر الإسلامیة 2/ 180، شرح المسلم للنووي، باب بیان أن الجماع کان في أول الإسلام 1/ 155).

وذهب ابن عباس وغيره إلى أنه ليس منسوخا بل المراد به نفي وجوب الغسل بالرؤية في النوم إذا لم ينزل، وهذا الحكم باق بلا شك. (البحر، کتاب الطهارة، کوئٹه 1/ 53، زکریا 1/ 100).

والله أعلم

تاريخ الرقم: 25 – 9 – 1439ھ 10 – 6 – 2018 م الأحد

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply