مسجد کی جماعت کی عورتوں کا اپنے گھر سے اقتدا کرنا
سوال : اس مسئلہ کا جواب مطلوب ہے اگر مسجد میں تراویح کی نماز جماعت کیساتھ ہو رہی ہو تو کیا عورتیں اپنے گھروں سے مسجد کے اسپیکر کی آواز سن کر اقتداء کرسکتی ہیں؟
المستفتی: ڈاکٹر محمد عدنان (ممبر ماہنامہ روشنی)
الجواب باسم الملهم للصدق والصواب:
اگر گھر اور مسجد کے درمیان راستہ نہ ہو بلکہ گھر مسجد سے اتنا متصل ہے کہ اتصال صفوف پایا جائے تو اقتدا درست ہے ورنہ نہیں۔
الدلائل
عن مالک عن الثقة عنده أن الناس کانوا یدخلون حجر أزواج النبي صلی الله علیه وسلم بعد وفاة النبي صلی الله علیه وسلم، فیصلون فیها الجمعة. (السنن الکبری للبیهقي، دارالفکرجدید 4/278، رقم الحديث: 5351).
لو اقتدی خارج المسجد بإمام في المسجد، إن کانت الصفوف متصلة جاز، وإلا فلا. (بدائع الصنائع، کتاب الصلاة، باب تقدم الإمام علی المأموم زکریا 1/362، کراچي 1/146).
ویجوز اقتداء جار المسجد بإمام المسجد وهو في بیته إذا لم یکن بینه وبین المسجد طریق عام. (هندیه، کتاب الصلاة، الفصل الرابع في بیان ما یمنع صحة الإقتداء وما لایمنع قديم زکریا 1/88، جدید زکریا دیوبند1/146).
والله أعلم
تاريخ الرقم: 3/9/1439ه 19/5/2018م السبت
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.