hamare masayel

قنوت نازلہ صرف فجر کی نماز میں پڑھیں گے، قنوت نازلہ کے احکام

قنوت نازلہ صرف فجر کی نماز میں پڑھیں گے

سوال: حضرات مفتیان کرام ایک مسئلہ کا حل مطلوب ہےمسئلہ یہ ہے کہ کیا قنوت نازلہ فجر کی نماز کے علاوہ دیگر کسی جہری نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں یا نہیں عند الاحناف؟ مفصل و مدلل جواب تحریر فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اسکا بہترین بدل عطا فرمائے۔

المستفتی: قاری مامون الرشید سیتامڑھی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

  فجر کے علاوہ دیگر نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھنا درست نہیں، اس لیے جو حدیثیں نماز فجر کے علاوہ میں قنوت نازلہ پڑھنے کے سلسلے میں وارد ہوئی ہیں، وہ فقہاء کے نزدیک منسوخ ہیں۔

الدلائل

عن أنس بن مالک رضی الله عنه قال: قنت رسول الله ﷺ شہراً بعد الرکوع في صلاة الصبح، یدعو علی رعلٍ وذکوان، ویقول: عصیّة عصتِ الله والرسول. (صحیح البخاری رقم الحدیث: 4094، صحیح مسلم، رقم الحدیث: 677).

وقال الحافظ أبو جعفر الطحاوي: إنما لا يقنت عندنا في صلاة الفجر من غير بلية، فإن وقعت فتنة أو بلية فلا بأس به، فعله رسول الله ﷺ وأما القنوت في الصلوات كلها للنوازل فلم يقل به إلا الشافعي. (رد المحتار 2 / 11).

 قلت: كل ما جاء من القنوت في الصلوات الفرض قد نسخ على ما بينا. (البناية شرح الهداية 2/496).

 وأما القنوت في الصلوات كلها عند النوازل فلم يقل به إلا الشافعي وليس مذهبنا كما صرح به العلامة نوح. (حاشية الطحطاوي على المراقي: 1/377).

والله أعلم

تاريخ الرقم: 25- 7- 1441ھ 21- 3- 2020م السبت.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply