hamare masayel

چلتی ہوئی گاڑی میں آیت سجدہ کا تکرار

(سلسلہ نمبر: 612)

چلتی ہوئی گاڑی میں آیت سجدہ کا تکرار

سوال: دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ ایک آدمی کار میں سفر کر رہا ہے، درمیان سفر تلاوت شروع کردی اس میں سجدہ والی ایک آیت کو کئی بار تلاوت کیا، اب وہ منزل پر پہنچ کر کتنے سجدے کرے گا؟

المستفتی: اخلاق احمد قاسمی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: چلتی ہوئی گاڑی میں اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے ایک ہی آیت سجدہ کو بار بار تلاوت کرنے سے صرف ایک ہی سجدہ واجب ہوگا۔

الدلائل

وشرط التداخل: اتحاد الآیة واتحاد المجلس: حتی لو اختلف المجلس واتحدت الآیة لا تتداخل، ولو تبدل مجلس التالي، یتکرر الوجوب علیه ․․․․․․ وسیر السفینة لا یقطع المجلس. الخ (الفتاوى الهندیة: 1/ 194، ط: زکریا دیوبند).

لو كان المصلي على الدابة في محمل وكررها مرارا يتحد الوجوب في حقه. (رد المحتار: 2/ 594، ط۔ بیروت).

هذا ما ظهر لي والله أعلم وعلمه أتم وأحكم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

26- 7- 1442ھ 11- 3- 2021م الخمیس.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply