You are currently viewing آیت سجدہ کے بغیر نماز میں سجدہ کرنا، آیت سجدہ سے پہلے سجدہ کرنا

آیت سجدہ کے بغیر نماز میں سجدہ کرنا، آیت سجدہ سے پہلے سجدہ کرنا

 آیت سجدہ کے بغیر نماز میں سجدہ کرنا

 سوال: یہ ہیکہ اگر امام بغیر آیت سجدہ پڑھے نماز میں بھول سے سجدہ تلاوت کرلے تو نماز کاحکم کیا ہے؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں!

المستفتی: سہیل احمد۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

صورت مسئولہ میں بلا سبب سجدہ کرنے کی وجہ سے سجدہ سہو واجب ہے اگر سجدہ سہو کیا ہے تو نماز درست ہوگئی ورنہ اعادہ ضروری ہے۔ (امداد الاحکام ، کتاب الصلاة، فصل في سجود التلادة  2: 303، سوال: 5، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند).

الدلائل

عن عطاء قال: إن شککت في السجود فلا تعد واسجد سجدتي السہو، و إن استیقنت أن قد سجدت في رکعة ثلاث سجدات فلا تعد واسجد سجدتي السہو. (المصنف لعبد الرزاق 2/ 319 رقم:  3524)

أو کرر رکناً أو قدم الرکن أو أخرہ.  (عالمگیری1/127، الفتاوی التاتارخانیۃ 2/3888  رقم: 2752 زکریا)

وکذا تقدیم الرکوع علی السجود حتی لو سجد ثم رکع فإن سجد ثانیاً صحت لما قلنا. (شامي 1/ 450کراچي ، شامي  2/138زکریا )

ویجب سجدتان بتشھد وتسلیم لترک واجب بتقدیم أو تأ خیر اوزیادۃ او نقص (مراقي الفلاح مع الطحطاوی مختصراً  ص:  250 باب سجود التلاوۃ)

والله أعلم

تاريخ الرقم: 8- 7- 1441ھ 4- 3- 2020م الأربعاء.

المصدر: آن لائن إسلام.

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply