اسٹول پر سجدہ

اسٹول پر سجدہ كرنا كيسا ہے؟

اسٹول پر سجدہ

اگر کوئی شخص زمین پر سجدہ کرنے پر قادر نہ ہو اور وہ عذر اور مجبوری کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ رہا ہے اور سامنے اسٹول وغیرہ رکھ کر اس پرسجدہ کرنا چاہتا ہے تو اس کی اجازت ہوگی، چنانچہ حضرت ام سلمہؓ کے متعلق منقول ہے کہ وہ آشوبِ چشم کی بیماری میں مبتلا تھیں جس کی وجہ سے پورے طور پر سجدہ نہیں کرپاتی تھیں تو سامنے تکیہ رکھ کر اس پر سجدہ کیا کرتی تھیں۔

’’عن الحسن عن أمه قالت: رأيت أم سلمة زوج النبی ﷺ تسجد علی وسادۃ من أدم من رمد بها‘‘(السنن الکبرى للبيهقي:  3489 نیز دیکھئے مصنف عبدالرزاق: 4145)

حضرت حسن بصری اپنی والدہ سے نقل کرتے ہیں وہ کہتی ہیں کہ میں نے آنحضرت کی زوجہ مطہرہ حضرت ام سلمہ کو آشوب چشم کی وجہ سے چمڑے کے ایک تکیہ پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا۔

بعض روایتوں میں جو اس کی ممانعت آئی ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ کسی چیز کو اٹھاکر اپنی پیشانی اس سے لگالی جائے لیکن اگر کوئی اونچی چیز زمین پر رکھ دی جائے اور اس پر سجدہ کیاجائے تواس میں کوئی حرج نہیں بلکہ باعث ثواب ہے کہ اس نے ممکن حد تک اشارہ کے بجائے سجدہ کرنے کی کوشش کی ہے۔[1]

بلکہ فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر کوئی معذور اتنا سر جھکانے پر قادر نہ ہو جو زمین سے دواینٹ (۹؍انچ)کے بقدر ہو تو اس پر قادر ہونے کی حالت میں کوئی ٹھوس چیز زمین پر رکھ کر سجدہ کرنا لازم ہے، کیونکہ ۹؍انچ کے بقدر اونچی جگہ پر سجدہ کرنا بھی حقیقی سجدہ کہلا تا ہے اور جب کوئی حقیقی سجدہ پر قادر ہو تو اس کے لیے اشارہ درست نہیں ہے۔[2]


حوالاجات

[1]  بخلاف ما إذا كان موضوعا على الأرض يدل عليه ما في الذخيرة حيث نقل عن الأصل الكراهة في الأول ثم قال فإن كانت الوسادة موضوعة على الأرض وكان يسجد عليها جازت صلاته ( ردالمحتار:568/2)

وإن وضع بين يديه وسادة، أو شيئا عاليا، أو سجد على ربوة أو حجر، جاز، إذا لم يمكنه تنكيس وجهه أكثر من ذلك. وحكى ابن المنذر، عن أحمد، أنه قال: أختار السجود على المرفقة. وقال: هو أحب إلي من الإيماء. وكذلك قال إسحاق. وجوزه الشافعي، وأصحاب الرأي. ورخص فيه ابن عباس. وسجدت أم سلمة على المرفقة. وكره ابن مسعود السجود على عود، وقال: يومئ إيماء. ووجه الجواز؛ أنه أتى بما يمكنه من الانحطاط، فأجزأه، كما لو أومأ، فأما إن رفع إلى وجهه شيئا فسجد عليه. المغني لابن قدامة (2/ 109)

[2]  دیکھئے : ردالمحتار 569/2.الہندیہ 136/1)

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply