You are currently viewing اگر حیض نہ آئے تو عدت طلاق کتنے دن؟

اگر حیض نہ آئے تو عدت طلاق کتنے دن؟

(سلسلہ نمبر: 449)

اگر حیض نہ آئے تو عدت طلاق کتنے دن؟

سوال: ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ ایک صاحب نے اپنی بیوی کو طلاق دیدیا ہے، لیکن ان کی بیوی کو حیض نہیں آتا ہے کسی بیماری کی وجہ سے بچہ دانی کو نکال دیا گیا ہے، تو ان بیوی کتنے دن عدت گزارے گی؟

المستفتی: محب الرحمن بنگلور۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 اگر عورت کو حیض بالکل نہ آتا ہو تو ایسی عورت کی عدتِ طلاق تین مہینہ ہے۔

الدلائل

قال اللّٰه تعالیٰ: ﴿وَاللّٰآئِیْ یَئِسْنَ مِنَ الْمَحِیْضِ مِنْ نِسَآئِکُمْ اِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ اَشْهُرٍ﴾ (الطلاق: 4).

وفي من لم تحض لصغر أو کبر أو بلغت بالسن ولم تحض ثلاثة أشهر. (تنویر الأبصار مع الدر: 3/ 507).

ولو کانت المطلقة صغیرۃ أو آئسة وهي حرۃ فعدتها ثلاثة أشهر. (الفتاوى الخانیة: 1/ 549).

وإن کانت لا تحیض لکبر أو صغر أو بلغت بالسن ولم یحض فعدتها ثلاثة أشهر بالأیام إن وطئت حقیقة أوحکمًا. (مجمع الأنهر: 2/ 143).

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

26- 12- 1441ھ 17- 8- 2020م الاثنین.

المصدر: آن لائن إسلام.

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply