You are currently viewing بغیر وضو کے جمعہ کا خطبہ دینا

بغیر وضو کے جمعہ کا خطبہ دینا

(سلسلہ نمبر: 528)

بغیر وضو کے جمعہ کا خطبہ دینا

سوال: امام خطبہ جمعہ دے رہا تھا اور ہوا خارج ہوگئی، اس حالت میں اب امام کیا کرے؟ اسی حالت میں خطبہ جمعہ مکمل کرے، یا وضو کرکے دوبارہ خطبہ دے؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

المستفتی: ابو ارقم مہتاب اظہر۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: صورت مسئولہ میں وضو کرنے کے لئے خطبہ روکنے کی ضرورت نہیں ہے؛ بلکہ اسی حالت میں خطبہ مکمل کرلے، اور فوراً وضو کرکے نماز شروع کرے یا کوئی دوسرا شخص نماز پڑھائے۔

الدلائل

والطهارة سنة عندنا لا شرط حتى إن الإمام إذا خطب جنبا أو محدثا فإنه يعتبر شرطا لجواز الجمعة. اهـ. وفي الفيض ولو خطب محدثا أو جنبا جاز ويأثم إثم إقامة الخطيب في المسجد اه. (رد المحتار: 2/ 150).

 ولو خطب محدثا أو جنبا ثم توضأ أو اغتسل وصلى جاز، ولو خطب ثم رجع إلى بيته فتغدى أو جامع واغتسل ثم جاء استقبل الخطبة، وكذا في المحيط معللا بأن الأول من أعمال الصلاة. (البحر الرائق: 2/ 159).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

20- 3- 1442ھ 7- 10- 2020م السبت.

المصدر: آن لائن إسلام.

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply