hamare masayel

بھتیجے کے لئے پورے مال کی وصیت

(سلسلہ نمبر: 593)

بھتیجے کے لئے پورے مال کی وصیت

سوال: ایک عورت کا انتقال ہوگیا ہے، اس نے ورثہ میں ایک بھائی چھوڑا ہے، مگر اصل مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ انھوں نے زندگی میں یہ کہہ دیا تھا کہ جو میری دیکھ بھال کرے گا وہی میری زمین جائیداد کا وارث ہوگا، تو انکے ایک بھتیجے نے انکی دیکھ بھال کی، تو کیا اب انکی زمین جائیداد کا مالک صرف وہی بھتیجا ہوگا؟ یا انکے ترکہ میں وراثت تقسیم ہوگی؟ بینوا توجروا۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: وصیت تہائی مال سے زیادہ کی جائز نہیں ہے، اس لئے انتقال کے بعد حقوق متقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد بھتیجے کو صرف تہائی ترکہ ملےگا، گا بقیہ دو تہائی میں وراثت جاری ہوگی یعنی وہ بھائی کو ملے گا۔

الدلائل

عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ : جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُنِي وَأَنَا بِمَكَّةَ، وَهُوَ يَكْرَهُ أَنْ يَمُوتَ بِالْأَرْضِ الَّتِي هَاجَرَ مِنْهَا، قَالَ : ” يَرْحَمُ اللَّهُ ابْنَ عَفْرَاءَ “. قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ ؟ قَالَ : ” لَا “. قُلْتُ : فَالشَّطْرُ ؟ قَالَ : ” لَا “. قُلْتُ : الثُّلُثُ ؟ قَالَ : ” فَالثُّلُثُ، وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ،إِنَّكَ أَنْ تَدَعَ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ فِي أَيْدِيهِمْ، وَإِنَّكَ مَهْمَا أَنْفَقْتَ مِنْ نَفَقَةٍ فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ، حَتَّى اللُّقْمَةُ الَّتِي تَرْفَعُهَا إِلَى فِي امْرَأَتِكَ، وَعَسَى اللَّهُ أَنْ يَرْفَعَكَ فَيَنْتَفِعَ بِكَ نَاسٌ، وَيُضَرَّ بِكَ آخَرُونَ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ يَوْمَئِذٍ إِلَّا ابْنَةٌ “. (صحيح البخاري | كِتَابٌ : الْوَصَايَا  | بَابٌ : أَنْ يَتْرُكَ وَرَثَتَهُ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ. رقم الحديث: 2742).

عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : ” إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، فَلَا وَصِيَّةَلِوَارِثٍ “. (سنن أبي داود | كِتَابٌ : الْوَصَايَا  | بَابٌ : مَا جَاءَ فِي الْوَصِيةِ لِلْوَارِثِ، رقم الحديث: 2870).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

12- 6- 1442ھ 26- 1- 2021م الثلاثاء.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply