You are currently viewing بیوی کو چچی کہنا

بیوی کو چچی کہنا

حل (سلسلہ نمبر: 603)

بیوی کو چچی کہنا

سوال: اگر کوئی از راہ تذکرہ یا مزاحا اپنی بیوی کو چچی کہ دیتے تو کیا حکم ہے؟

المستفتی: ابرار احمد۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: بیوی کو چچی وغیرہ کہنے سے نکاح نہیں ٹوٹتا ؛ البتہ میاں بیوی کا آپس میں ایک دوسرے کو اس طرح کے الفاظ کہنا مکروہ ہے ؛ اس لیے آپس میں اس طرح کے الفاظ کہنے سے بچنا چاہئے۔

الدلائل

قال الله تعالى: {إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ} [الحجرات: 10]

قال القرطبي:  فيه ثلاث مسائل: الأولى : قوله تعالى: إنما المؤمنون إخوة أي في الدين والحرمة لا في النسب ، ولهذا قيل : أخوة الدين أثبت من أخوة النسب ، فإن أخوة النسب تنقطع بمخالفة الدين ، وأخوة الدين لا تنقطع بمخالفة النسب. (تفسير القرطبي/ سورة الحجرات: 10).

والذي فی الفتح: وفي أنت أمي لا یکون مظاھراً وینبغي أن یکون مکروھاً فقد صرحوا بأن قوله لزوجته: یا أخیة مکروہ، وفیه حدیث رواہ أبو داود ”أن رسول الله صلی الله علیه وسلم سمع رجلاً یقول لامرأته: یا أخیة فکرہ ذلک ونھى عنه“ ومعنی النھي قربه من لفظ التشبیه. (رد المحتار: 5/ 131، زكريا).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

2- 7- 1442ھ 15- 2- 2021م الاثنين.

المصدر: آن لائن إسلام.

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply