You are currently viewing حالت وضو میں خون نکلوانا

حالت وضو میں خون نکلوانا

(سلسلہ نمبر: 753)

حالتِ وضو میں خون نکلوانا

سوال: اگر وضو کی حالت میں ٹیسٹ کے لیے خون نکلوایا جائے تو وضو باقی رہے گا یا نہیں؟

المستفتی: بندہ خدا سرائے میر۔

الجواب باسم الملہم للصدق والصواب: چونکہ ٹیسٹ کے لیے بذریعہ انجکشن جو خون نکالا جاتا ہے وہ اتنی مقدار میں ہوتا ہے کہ اگر خود سے نکلے تو اپنی جگہ سے بہہ جائے گا، اس لئے ٹیسٹ کے لئے خون نکلوانے سے وضو ٹوٹ جائے گا۔

الدلائل

قال في الدر: وکذا ینقضه علقة مصّت عضوًا وامتلأت من الدم لإنها لو شقت یخرج منها دم سائل. (رد المحتار: 1/ 268، زكريا).

إذا فصد وخرج منه دم كثير ولم يتلطخ رأس الجرح فإنه ينقض. (كبيري، ص: 129).

 والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

8- 11- 1444ھ 29-5- 2023م الاثنين

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply