hamare masayel

حقیقی بھائی کی موجودگی میں علاتی بھائی محروم ہوں گے 

حقیقی بھائی کی موجودگی میں علاتی بھائی محروم ہوں گے

سوال: ایک شخص کا انتقال ہوا اس کا ایک حقیقی بھائی اور کئی علاتی بھائی ہیں ترکہ کی تقسیم کس طرح ہوگی؟

المستفتی: عبد الباری آسامی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: 

حقیقی بھائی کی موجودگی میں علاتی بھائی محروم ہوں گے۔

تنویر الحواشی شرح سراجی میں ہے: اگر میت کے حقیقی بھائی موجود ہیں تو علاتی بہن (بلکہ  علاتی بھائی بھی) میراث سے محروم رہیں گے اور ان کو کچھ حق نہیں پہنچے گا۔ (تنویر الحواشی ص: 28) (مفید الوارثین ص 115، فصل دسویں  علاتی بہن کے حصے)

الدلائل

وَيَسْقُطُ بَنُو الْعَلَّاتِ أَيْضًا بِالْأَخِ لِأَبٍ وَأُمٍّ. (رد المحتار 6/ 782).

(وَتُحْجَبُ أَوْلَادُ الْعِلَّاتِ) وَهِيَ الْإِخْوَةُ وَالْأَخَوَاتُ لِأَبٍ (بِالْأَخِ لِأَبَوَيْنِ أَيْضًا) ؛ لِأَنَّ مِيرَاثَ الْإِخْوَةِ وَالْأَخَوَاتِ لِأَبٍ وَأُمٍّ جَارٍ مَجْرَى مِيرَاثِ الْأَوْلَادِ الصُّلْبِيَّةِ وَأَنَّ مِيرَاثَ الْإِخْوَةِ وَالْأَخَوَاتِ لِأَبٍ كَمِيرَاثِ أَوْلَادِ الِابْنِ ذُكُورُهُمْ كَذُكُورِهِمْ وَإِنَاثَهُمْ كَإِنَاثِهِمْ، فَكَمَا تُحْجَبُ أَوْلَادُ الِابْنِ بِالِابْنِ كَذَلِكَ تَحْجُبُ الْإِخْوَةُ وَالْأَخَوَاتُ لِأَبٍ وَأُمٍّ. (مجمع الأنهر 2/ 757).

ویسقط بنو العلات بالأخ لأب وأم. (سراجی باب معرفة الفر وض ومستحقیھا)

والله أعلم

تاريخ الرقم: 10- 5- 1441ھ 6- 1- 2020م الاثنین.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply