hamare masayel

 دولہا کی گاڑی کو سجانا، شادیوں میں گاڑی کو سجانا اور پٹاخے پھوڑانا

  • Post author:
  • Post published:
  • Post category:نکاح
  • Post comments:0 Comments
  • Post last modified:
  • Reading time:1 min read

 (سلسلہ نمبر: 696)

 دولہا کی گاڑی کو سجانا

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں: شادی کے موقع پر دولہا کی گاڑی کو پھولوں سے سجانا کیسا ہے؟ اور نوشاہ کے گلے میں پھولوں کا ہلکا پھلکا مالا ڈالنا کیسا ہے؟ شریعت مطہر ہ کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں. کرم ہوگا نوازش ہوگی۔

المستفتی: عبدالحمید قاسمی، چماواں، اعظم گڈھ۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: اس میں غیروں کی مشابہت اور اسراف ہے اس لئے ناجائز ہے۔

الدلائل

عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ أَعْظَمَ النِّكَاحِ بَرَكَةً أَيْسَرُهُ مَئُونَةً. (مسند أحمد، رقم الحديث: 24529).

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ. (سنن أبي داود، رقم الحديث: 4031).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

13- 5- 1443ھ 17- 12- 2021م السبت

المصدر: آن لائن إسلام.


🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز


اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔


✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply