hamare masayel

سعودی میں مقیم شخص کی ہندوستان تیسرے دن قربانی

(سلسلہ نمبر: 428)

سعودی میں مقیم شخص کی ہندوستان تیسرے دن قربانی

سوال: حضرت معلوم یہ کرنا ہے کہ ایک صاحب سعودی میں ہیں تو کیا انکے نام آج (بارہ ذی الحجہ کو) یہاں قربانی کرسکتے ہیں، جبکہ سعودی میں آج تیرہ ذی الحجہ ہے؟

المستفتی: محمد صادق قاسمی، پرواں، شیرواں، اعظم گڑھ۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

سعودیہ میں رہنے والا شخص سعودی عرب میں رہتے ہوئے وہاں کی 13؍ ذی الحجہ کو ہندوستان میں وکالۃً اپنی قربانی کرا سکتا ہے، جب کہ یہاں پر ذی الحجہ کی 12 تاریخ ہے، تو اٌس کی قربانی بلا تردد درست ہو جائے گی، اس لیے کہ:

الف:- سببِ وجوب بعض ایام نحر میں مستطیع ہونا اُس کے حق میں پہلے ہی پایا جاچکا ہے، اور جس جگہ قربانی کا جانور موجود ہے وہاں شرطِ ادا (قربانی کا وقت) متحقق ہے؛ لہٰذا قربانی کی صحت میں کوئی چیز مانع نہیں ہے. (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند’ 15/ 512).

ب:- فقہاء نے لکھا ہے کہ قربانی کے معاملے میں اختلافِ مطالع بہرحال معتبر ہوگا۔

نوٹ: اس مسئلہ میں اہل علم کا اختلاف ہے، بعض حضرات کے نزدیک چونکہ ہندوستان میں تیسرے دن سعودی میں مقیم شخص کی قربانی نہیں ہوسکتی اس لئے بہتر یہی ہے کہ ان لوگوں کی قربانی پہلے یا دوسرے دن ہی کرلی جائے تاکہ بلا کسی اختلاف کے قربانی درست ہوجائے، احتیاط کا تقاضہ بھی یہی ہے، البتہ اگر کسی وجہ سے پہلے دوسرے دن نہیں ہوسکی تو تیسرے دن بھی قربانی درست ہوگی۔

الدلائل

وهذا بخلاف الأضحیة، فالظاهر أنها کأوقات الصلاۃ یلزم کل قوم العمل بما عندهم، فتجزئ الأضحیة في الیوم الثالث عشر، وإن کان علی رؤیا غیرهم هو الرابع عشر (شامي) وفي حاشیۃ من ولدہ: قولہ: الثاني عشر، وقولہ: هو الرابع عشر صوابه، الثالث عشر: لأنہ الیوم الثالث عشر من ذي الحجۃ هو الیوم الرابع من عید الأضحی، والأضحیة في ذٰلک الیوم لا تصح عندنا، ولعل جناب سیدي الوالد المؤلف أراد أن یکتب في الیوم الثالث فسها قلمه، فکتب الثالث عشر. (شامی، کتاب الصوم/ مطلب في اختلاف المطالع 3/364 زکریا). (کتاب النوازل: 14/ 552).

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

12- 12- 1441ھ 3- 8- 2020م الاثنین.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply