(سلسلہ نمبر: 371)
سلام پھیرتے وقت سینہ نہیں موڑنا چاہئے
سوال: ایک مسئلہ دریافت طلب ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں: اگر کوئی شخص نماز میں سلام پھیرتے وقت سر کے ساتھ سینہ بھی قبلہ کی طرف سے پھیر دے اور بتانے کے باوجود احتیاط نہ کرے، جبکہ وہ امامت بھی کرتا ہے تو مسئلے کی رو سے کیسا ہے؟ تفصیل کے ساتھ مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔ بڑی مہربانی ہوگی۔
المستفتی: عبد الحکیم حلیمی امبیڈکر نگر۔
الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:
اگر نماز میں بلا عذر تھوڑی دیر بھی سینہ قبلہ سے پھیر لیا تو نماز فاسد ہو جائے گی، اور اگر کسی عذر کی وجہ سے ہو تو تین تسبیح کہنے کی مقدار سے پہلے قبلہ رو ہوگیا تو نماز فساد سے بچ جائے گی ورنہ فاسد ہو جائے گی؛ لہذا صورت مسئولہ میں اگر پہلا السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہنے سے پہلے جان بوجھ کر سینہ پھیر دیا تو نماز فاسد ہو جائے گی، مقتدیوں کی نماز فساد سے بچانے کے لئے ایسے شخص کو امام نہیں بنانا چاہیئے، اور اگر بے توجہی سے سینہ پھر جاتا ہے تو نماز ہو جائے گی، البتہ ایسے شخص کو لوگوں کے متنبہ کرنے کے بعد دھیان سے سلام پھیرنا چاہئے۔
الدلائل
عن عبد الله، أن النبي ﷺ كان يسلم عن يمينه وعن شماله حتى يرى بياض خده: “السلام عليكم ورحمة الله، السلام عليكم ورحمة الله. (سنن أبي داود: الصَّلَاة/ تَفْرِيعُ أَبْوَابِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ/ بَابٌ: فِي السَّلَامِ، الرقم: 996).
ویحول في التسلیمة الأولیٰ وجهه عن یمینه حتی یری بیاض خدہ الأیمن، وفي التسلیمة الثانیة عن یسارہ حتی یری بیاض خدہ الأیسر، وفي القنیة: وهو الأصح. (الفتاویٰ الهندیة: 1/ 76، 77).
والحاصل أن المذهب أنه إذا حول صدره فسدت، وإن كان في المسجد إذا كان من غير عذر كما عليه عامة الكتب اهـ وأطلقه فشمل ما لو قل أو كثر، وهذا باختياره، وإلا فإن لبث مقدار ركن فسدت وإلا فلا كما في شرح المنية من فصل المكروهات. (رد المحتار: 1/ 627).
المصلي إذا حوّل وجهه عن القبلة إن حوّل صدرہ فسدت صلاته. (الفتاویٰ التاتارخانیة: 2/39 رقم: 1632)
یفسدها تحویل الصدر عن القبلة لترکه فرض التوجه إلا لسبق حدثٍ أو لاصطفاف حراسۃ بإزاء العدو في صلاۃ الخوف. (مراقي الفلاح 177).
والله أعلم
حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.
25- 10- 1441ھ 18- 6- 2020م الخمیس.
المصدر: آن لائن إسلام.
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.