hamare masayel

طلاق دے رہے ہیں طلاق دے رہے ہیں سے طلاق رجعی

(سلسلہ نمبر: 337)

طلاق دے رہے ہیں طلاق دے رہے ہیں سے طلاق رجعی

سوال: کیا فرماتے ہین مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں ایک شخص نے آڈیو ریکارڈ کرکے اپنے سسر کو بھیجا کہ “تمھاری لڑکی ہمیں نہیں چاہئے۔ ہم طلاق دے رہے ہیں، طلاق دے رہے ہیں، پیپر لکھا رکھا ہے اسے بھیج رہے ہیں”.  ان جملوں سے طلاق واقع ہوئی کہ نہیں؟ مدلل جواب مرحمت فرمائیں نوازش ہوگی!

المستفتی: محمد عامر بیگ، پاسبان علم وادب۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

اگر شوہر مذکورہ آڈیو کا اقرار کرتا ہے کہ اسی نے اس کو ریکارڈ کیا ہے تو دو طلاق رجعی واقع ہوگئی، البتہ اگر شوہر کہتا ہے کہ میرا مقصد دوسری مرتبہ “ہم طلاق دے رہے ہیں” سے صرف پہلے والے جملہ کو دہرانا تھا تو ایک ہی طلاق رجعی پڑے گی، اور شروع میں یہ کہنا کہ ہمیں تمہاری لڑکی نہیں چاہئیے بظاہر یہ طلاق کی تمہید ہے اس لئے اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔

نوٹ(1): طلاق رجعی میں اگر شوہر چاہے تو عدت (اگر حمل سے نہ ہو تو تین ماہواری، اور اگر حاملہ ہو تو وضع حمل) سے پہلے پہلے رجوع کرسکتا ہے. اور اگر عدت ختم ہونے کے بعد دونوں ساتھ رہنا چاہیں تو نکاح کرنا ضروری ہوگا۔

نوٹ (2): یہ جواب مذکورہ سوال کی روشنی میں دیا گیا ہے اگر طلاق نامہ میں کچھ اور لکھا ہوگا تو جواب بدل سکتا ہے۔

الدلائل

ولو قال لہا أنت طالق طالق … تقع ثنتان إذا کانت المرأۃ مدخولا بہا. (الفتاوی الہندیۃ 1/355 زکریا)

ولو قال: أنت طالق اعتدي أو عطفہ بالواو أو الفاء؛ فإن نوی واحدۃ فواحدۃ أو ثنتین وقعتا. (شامي 4/ 538 زکریا)

إذا طلق الرجل امرأتہ تطلیقۃ رجعیۃ أو تطلیقتین فلہ أن یراجعہا في عدتہا. (الہدایۃ 2/394).

الصریح ہو کأنت طالق ومطلقۃ، وطلقتک وتقع واحدۃ رجعیۃ. (النہر الفائق، کتاب الطلاق، باب الطلاق  الصریح، مکتبہ زکریا دیوبند 2/321-323)

فالصریح قولہ: أنت طالق ومطلقۃ وطلقتک فہذا یقع بہ الطلاق الرجعي۔ (الدایۃ، کتاب الطلاق، باب إیقاع الطلاق، مکتبہ اشرفیۃ دیوبند 2/359).

ولو استکتب من آخر کتابًا بطلاقہا الخ، وقع إن أقر الزوج أنہ کتابہ. (رد المحتار: کتاب الطلاق/ مطلب في الطلاق بالکتابۃ 4/456 زکریا).

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

27- 9- 1441ھ 21- 5- 2020م الخمیس.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply