You are currently viewing عید کے دن قبرستان جانا، جمعہ کے دن قبرستان جانا

عید کے دن قبرستان جانا، جمعہ کے دن قبرستان جانا

عید کے دن قبرستان جانا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ عید  کی  نماز  کے  بعد  قبرستان  جانا کیسا ہے؟

المستفتی: محمد محسن داودی

 الجواب باسم الملہم للصدق والصواب:

عید کی نماز کے بعد قبرستان جاکر مرحومین کو ایصال ثواب کرنا جائز اور درست ہے، اس میں کوئی حرج نہیں اور نہ ہی یہ عمل بدعت ہے؛ بلکہ بعض روایات اس کی مؤید ہیں۔ (مستفاد: فتاوی محمودیہ میرٹھ 12/ 556، محمودیہ ڈابھیل 9/ 201)

الدليل

لابأس بزیارة القبور وهو قول أبي حنیفة، وأفضل أیام الزیارة أربعة: یوم الإثنین، والخمیس، والجمعة والسبت، وکذلک في الأزمنة المتبرکة کعشر ذی الحجة، والعیدین، وعاشوراء، وسائر المواسم. (الفتاوى الهندیة، کتاب الکراهیة، الباب السادس عشر في زیارة القبور و قرأة القرآن في المقابر، زکریا اقدیم 350/5، جدید 404/5)

 والله أعلم

تاريخ الرقم: 27- 11- 1440ھ 31- 7- 2019م الأربعاء

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply