You are currently viewing فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورت ملانا اور سجدہ سہو

فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورت ملانا اور سجدہ سہو

فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورت ملانا

سوال: فرض کی تیسری چوتھی رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد سورہ ملا لینے سجدہ سہو تو واجب نہیں ہوتا ہے؟

المستفتی: منظر کمال مئو۔

  الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

تین یا چار رکعت والی فرض نماز میں تیسری یا چوتھی رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھنا ، اس کے ساتھ کوئی سورت یا آیت نہ ملانا سنت ہے، واجب نہیں؛ لہٰذا اگر کسی نے فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت یا آیت پڑھ لی تومفتی بہ قول کے مطابق سجدہ سہو واجب نہ ہوگا۔ واللہ اعلم۔

الدليل

وفي أظھر الروایات لا یجب -سجود السھو-؛ لأن القراء ة فیھما مشروعة من غیر تقدیر، والاقتصار علی الفاتحه مسنون لا واجب (شامی 2/ 150، مطبوعه: مکتبه زکریا دیوبند بحواله: منیه وشرح منیه)

 والله أعلم

تاريخ الرقم: 4- 5- 1441ھ 31- 12- 2019م الثلثاء.

المصدر: آن لائن إسلام.

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply