You are currently viewing معنی میں فحش غلطی نہ ہونے کی وجہ سے نماز ہوجائے گى

معنی میں فحش غلطی نہ ہونے کی وجہ سے نماز ہوجائے گى

 تراويح میں غلط پڑھی گئی آیت کا اعادہ

نماز میں لبثت فيكم عمرا من قبله کے بجائے غمرا من قبله پڑھنے کا حکم

سوال : اگر تراویح میں فقد لبثت فيكم عمرا من قبله  کے بجائے غمرا من قبله پڑھ دے تو کیا نماز صحیح ہوجائے گی یا فاسد؟ نوٹ: اس آیت سے پہلے تین آیتیں پڑھی جاچکی ہے۔

المستفتی : محمد سلمان بلکھراں آنوک ممبر پاسبان علم وادب

الجواب باسم الملهم للصدق والصواب

معنی میں فحش غلطی نہ ہونے کی وجہ سے نماز ہوگئی لیکن اس آیت کا اعادہ کر لینا چاہیے تاکہ مکمل قرآن پاک پڑھنے کی سنت بھی ادا ہو جاے.

نوٹ : قرأت میں فحش غلطی کی وجہ سے جو نماز فاسد ہوتی ہے،  اس میں تین آیتیں پڑھنے یا نہ پڑھنے سے حکم میں کوئی فرق نہیں پڑتا، یعنی اگر صحیح طور پر تین آیتیں پڑھنے کے بعد فحش غلطی ہوجائے، تب بھی نماز فاسد ہوجائے گی۔

الدلائل

 لو زاد کلمة أو نقص حرفا أو قدمه أو بدله بآخر … لم تفسد ما لم یتغیر المعنی. (رد المحتار 1/632 کراچی).

ذکر کلمة مکان کلمة علی وجه البدل إن کانت الکلمة التي قرأها مکان کلمة یقرب معناها وهي في القرآن لا تفسد صلاته. (الفتاویٰ الهندیة: 1/80، حلبي کبیر 488 لاهور).

 والله أعلم

 تاريخ الرقم: 9/9/1439ه 25/5/2018 م الجمعة

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply