hamare masayel

نوٹ کا ہار پہننا کیسا ہے؟ 

نوٹ کا ہار پہننا کیسا ہے؟

سوال: شادی یا دوسرے خوشی کے موقع پر نوٹوں کا مالا یعنی ہار پہننا کیساہے؟ جواب عنایت فرماکر مشکور ہوں۔

المستفتی: کاظم افروز۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 نوٹوں کے ہار پہننے میں غیر مسلموں سے مشابہت کے علاوہ فخر وریا اور مال ودولت سے دلی محبت کے اِظہار کی خرابی پائی جاتی ہے؛ لہٰذا اُس کا  استعمال جائز نہیں ہے، اور اِس رسم کو ختم کرنا لازم اور ضروری ہے۔ (مستفاد: فتاویٰ محمودیہ 10/ 218 -17/ 463،  کتاب النوازل: 15/ 486).

الدلائل

 قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ. (سنن أبي داود: 4031).

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ قَالَ : لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّهَ بِغَيْرِنَا. (سنن الترمذي رقم الحديث: 2695).

عن أبي هریرۃ قال: أربعة یصبحون في غضب الله ویمسون في سخط الله، قلت: ومن هم یا رسول الله؟ قال: المتشبهون من الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال، والذي یأتی البهیمة ، والذي یأتي الرجال. (المعجم الأوسط ، دار الفکر5/ 143، رقم الحدیث: 6858).

والله أعلم

3- 8- 1441ھ 29- 3- 2020م الأحد.

المصدر: آن لائن إسلام.


🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز


اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔


✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply