You are currently viewing یوم آزادی منانا کیسا ہے؟ جشن یوم آزادی منانے کا شرعی حکم

یوم آزادی منانا کیسا ہے؟ جشن یوم آزادی منانے کا شرعی حکم

(سلسلہ نمبر: 444)

 یوم آزادی منانا کیسا ہے؟

سوال: یوم جمہوریہ یا یوم آزادی منانا کیسا ہے، حالانکہ مذہب اسلام میں صرف دو دن خوشی کے متعین کئے گئے ہیں، تو کیا یوم جمہوریہ اور یوم آزادی منانا شرعاً جائز ہے؟

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 اسلام میں دو دن مذہبی طور پر خوشی کے لئے متعین کیا گیا ہے، ان دو دنوں کے علاوہ کسی دوسرے دن کو مذہبی طور پر خوشی اور عید کا دن متعین کرنا درست نہیں؛ چھبیس جنوری یا پندرہ اگست کو جو جھنڈا لہرایا جاتا اور پروگرام کئے جاتے ہیں وہ کوئی مذہبی عمل نہیں ہے؛ بلکہ قوم ووطن سے تعلق کی ایک علامت ہے؛ لہٰذا اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔ (کتاب النوازل: 14/ 75، بحوالہ کفایت المفتی: 9/ 291).

الدلائل

واعلم أن الأصل في الأشياء كلها سوى الفروج الإباحة

قال الله تعالى ﴿هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُمْ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا﴾ [البقرة: 29] وقال ﴿يَاأَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا﴾ [البقرة: 168]

وإنما تثبت الحرمة بعارض نص مطلق أو خبر مروي فما لم يوجد شيء من الدلائل المحرمة فهي على الإباحة. (مجمع الأنهر: 2/ 568).

وأن الأصل في الأشياء الإباحة مالم يقم دليل معتبر على الحرمة. (الفقه الاسلامي وأدلته: 7/ 5264).

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

24- 12- 1441ھ 15- 8- 2020م السبت.

المصدر: آن لائن إسلام.

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply