(سلسلہ نمبر: 821)
حالت احرام میں مرد کے لئے سینڈل پہننا
سوال: ایک شخص پیر سے معذور ہے، وہ ھمیشہ سینڈل ہی پہنتا ہے، سلیپر چپل پیر میں نہ پہنی جاتی ہے اور نہ پیر میں ٹکتی ہے ، اب وہ عمرہ کرنے جارہا ہے تو کیا بحالت مجبوری وہ احرام میں سینڈل پہن سکتا ہے؟
المستفتی: احتشام حسین۔
الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: جی ہاں! اگر اس سینڈل کے پہننے کے بعد قدم کے بیچ میں جو ابھری ہوئی ہڈی ہوتی ہے اگر وہ چھپی نہیں رہتی، تو احرام کی حالت میں اس کو معذور غیر معذور ہر طرح کے مرد سب پہن سکتے ہیں۔ (مستفاد جواہر الفقہ: 4/ 160).
الدلائل
قال ابن عابدین: تفريع على ما فهم مما قبله وهو جواز لبس ما لا يغطي الكعب الذي في وسط القدم. (رد المحتار: 2/ 490، سعيد).
(قوله وخفين) أي للرجال فإن المرأة تلبس المخيط والخفين كما في قاضي خان قهستاني.” (رد المحتار: 2/ 490، سعيد).
والله أعلم.
حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.
19- 3- 1446ھ 23-9- 2024م الاثنين
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.