You are currently viewing اگلی شرمگاہ سے نکلنے والی ہوا ناقض وضو نہیں ہے

اگلی شرمگاہ سے نکلنے والی ہوا ناقض وضو نہیں ہے

(سلسلہ نمبر: 399)

اگلی شرمگاہ سے نکلنے والی ہوا ناقض وضو نہیں ہے

سوال: ایک عورت ہیں جنہیں کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگلی شرمگاہ سے ہوا خارج ہوتی ہے، کبھی کبھی آواز بھی آتی ہے، تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں، اگر دوران نماز یہ صورت پیش آئے تو نماز ہوگی یا نہیں؟

المستفتی: محمد زید، غازی آباد، یوپی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 آگے کی راہ سے خارج ہونے والی ہوا سے وضو نہیں ٹوٹتا، اس لئے اگر دوران نماز بھی یہ صورت پیش آئے تو نماز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا. (مستفاد: فتاوی عثمانی: 1/ 333)

الدلائل

الريح الخارجة من الذكر وفرج المرأة، فإنها لا تنقض الوضوء على الصحيح؛ لأن الخارج منهما اختلاج، وليس بريح خارجة، ولو سلم فليست بمنبعثة عن محل النجاسة والريح لا ينقض إلا لذلك لا؛ لأن عينها نجسة؛ لأن الصحيح أن عينها طاهرة. (البحر الرائق: 1/ 31).

 والریح الخارجة من الذکر و فرج المرأة لا تنقض الوضو علی الصحیح الا ان تکون المرأة مفضاة فانہ یستحب لھا الوضو۔“ (الجوهرة النيرة: 1/ 8).

 بخلاف الريح الخارجة من قبل المرأة وذكر الرجل لأنها لا تنبعث عن محل النجاسة حتى لو كانت المرأة مفضاة يستحب لها الوضوء لاحتمال خروجها من الدبر. (الهداية: 1/ 18).

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

23- 11- 1441ھ 15- 7- 2020م الأربعاء.

المصدر: آن لائن إسلام.

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply