hamare masayel

باپ كے تركہ كى تقسيم، میراث کی تقسیم، میراث میں بیوی کا حصہ

(سلسلہ نمبر: 365)

ترکہ کی تقسیم

سوال: ایک شخص کا انتقال ہوا، ورثاء میں اہلیہ آٹھ لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں، ترکہ میں دیگر جائداد کے ساتھ ڈھائی لاکھ روپئے ہیں، ترکہ کی شرعاً تقسیم کیسے ہوگی؟

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

بر صدق سوال بعد ادائیگی حقوقِ متقدمہ علی الارث وعدم موانع ارث مرحوم کا کل ترکہ ایک سو ساٹھ (160) حصوں میں تقسیم ہوگا جس میں سے بیوی کو بیس (20) حصے، آٹھوں لڑکوں کو مجموعی طور پر ایک سو بارہ حصے (112) (ایک لڑکے کو چودہ (14) حصے) اور چاروں لڑکیوں کو مجموعی طور پر اٹھائیس (28) (ایک لڑکی کو سات (7) حصے) ملیں گے۔

اس طرح ڈھائی لاکھ روپئے میں سے بیوی کو اکتیس ہزار دو سو پچاس (31250) روپئے، آٹھوں لڑکوں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ پچہتر ہزار (175000) (ایک لڑکے کو اکیس ہزار آٹھ سو پچہتر (21875)  روپئے، چاروں لڑکیوں کو مجموعی طور پر تینتالیس ہزار سات سو پچاس (43750) روپئے (ایک لڑکی کو دس ہزار نو سو سینتیس روپئے پچاس پیسے (10937.50) ملیں گے۔

الدلائل

قال الله تعالى: ﴿يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ﴾ (النساء: 11).

وقال تعالى:  ﴿وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ ۚ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۚ ﴾ (النساء: 12).

إذا اختلط البنون والبنات عصب البنون البنات فيكون للابن مثل حظ الأنثيين لقوله تعالى ﴿يوصيكم الله في أولادكم للذكر مثل حظ الأنثيين﴾ [النساء: 11] (تبيين الحقائق: 6/ 224).

 والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

20- 10- 1441ھ 13- 6- 2020م السبت.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply