hamare masayel

مرد حضرات بغل اور زیر ناف بالوں کو کریم سے صاف کرنا

مرد حضرات بغل اور زیر ناف بالوں کو کریم سے صاف کرسکتے ہیں

سوال: ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ مٙردوں کا بذریعہ کریم (ہیر ریموول Hair Removal) زیرِ ناف اور بغل کا بال صاف کرنا کیسا ہے؟

بعض لوگوں کی زبانی سنا ہوں کہ مطلق ناجائز اور حرام ہے……! رہنمائی فرمائیں، بڑی مہربانی ہوگی……!

المستفتی محمد امین الرشید سیتا مڑھی۔

الجواب باسم الملہم للصدق والصواب:

مردوں کو بغل اور زیر ناف بالوں کی صفائی کے لئے استرہ اور بلیٹ وغیرہ استعمال کرنا بہتر ہے البتہ اگر کریم اور پاؤڈر وغیرہ سے صاف کرنا چاہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

اس لئے آپ نے جو بات سن رکھی ہے اس کی شرعاً کوئی حقیقت نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔

الدلائل

عن أم سلمة رضي اللّٰه عنها أن النبي ﷺ کان إذا أطَّلیٰ بدأ بعورته فطلاها بالنورة، وسائر جسده أهله. (سنن ابن ماجة، کتاب الأدب / باب الإطلاء بالنورة رقم: 3751 دار الفکر بیروت)

عن حبیب بن أبي ثابت عن أم سلمة رضي اللّٰه عنها أن النبي ﷺ اطَّلی وولِيَ عانته بیده. (سنن ابن ماجة/ باب الاطلاء بالنورة رقم: 3752)

ولو عالج بالنورة في العانة یجوز. (الفتاوی الهندیة، کتاب الکراهیة/ الباب التاسع 5/ 358)

ویستحب إزالة شعر عانة الرجل بالحلق، أو بالنورة، أما عانة المرأة فتسن إزالتها بالنتف. (کتاب الفقه علی المذاهب الأربعة، دار الفکر 45/2)

والله أعلم

تاريخ الرقم: 8- 12- 1440ھ 10- 8- 2019م السبت.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply