hamare masayel

خطبہ عیدین میں تکبیر کا حکم

(سلسلہ نمبر: 339)

خطبہ عیدین میں تکبیر کا حکم

سوال: عیدین کے خطبہ میں تکبیر کی کیا حیثیت ہے؟ اگر کوئی شخص بغیر تکبیر جمعہ کے خطبہ کی طرح خطبہ دیدے تو کیا ادائیگی ہوجائے گی؟ یا دوبارہ تکبیرات کے ساتھ خطبہ دینا ہوگا؟ مسئلہ کی وضاحت فرما کر مشکور ہوں۔

المستفتی: محمد عبد اللہ اعظمی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 عیدین کے خطبہ میں پہلے خطبہ کے شروع میں مسلسل نو مرتبہ اللہ اکبر اور اس کے بعد ایک مرتبہ تکبیر تشریق، اور دوسرے کے شروع میں سات مرتبہ اللہ اکبر اور اس کے بعد ایک مرتبہ تکبیر تشریق، اور آخر میں چودہ مرتبہ تکبیر (اللہ اکبر) پڑھنا مستحب ہے. اسی طرح بعض جملوں کے بعد تکبیر تشریق پڑھنا چاہئیے لیکن اتنا زیادہ نہ پڑھیں کہ خطبہ سے زیادہ تکبیرات ہوجائیں۔

لیکن دونوں خطبوں کے شروع میں تکبیر واجب اور ضروری نہیں اس لئے اگر کوئی خطبہ جمعہ کی طرح بلا تکبیر کے خطبہ دیدے تو ادائیگی ہوجائے گی، اعادہ کی ضرورت نہیں، ضروری سمجھ کر اگر اعادہ کرایا گیا تو مکروہ تحریمی ہوگا. (مستفاد: فتاوی محمودیہ ڈابھیل8/452، کتاب النوازل17/ 306).

الدلائل

 ویبدأ بالتکبیر في خطبۃ العیدین، ویستحب أن یستفتح الأولیٰ بتسع تکبیرات، والثانیۃ بسبع وأن یکبر قبل نزولہ من المنبر أربع عشرۃ الخ۔ (تنویر الأبصار مع الرد، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ العیدین نعمانیہ 1/561، کراچي 2/175، زکریا3/58، ہندیۃ، الباب السابع عشر في صلاۃ العیدین، زکریا قدیم1/150، زکریا جدید1/212 ).

الجہلۃ یعتقدونہا سنۃ أو واجبۃ، وکل مباح یؤدي إلیہ فمکروہ. تحتہ في الشامیہ: الظاہر أنہا تحریمیۃ؛ لأنہ یدخل في الدین مالیس منہ۔ (شامي، کتاب الصلاۃ، قبیل باب صلاۃ المسافر، زکریا 2/598، کراچي 2/120).

وقال في الخانیۃ: إنہ لیس للتکبیر عدد في ظاہر الروایۃ؛ لکن ینبغي أن لا یکون أکثر الخطبۃ التکبیر، ویکبر في الأضحیٰ أکثر من الفطر۔ (شامي 3/58 زکریا).

قال الشافعي: أخبرني من أثق بہ من أہل العلم من أہل المدینۃ، قال: أخبرني من سمع عمر بن العزیزؒ وہو خلیفۃ یوم فطر فظہر علی المنبر، فسلم ثم جلس، ثم قال: إن شعایر ہٰذا الیوم التکبیر والتحمید ثم کبر مرارًا: اللّٰہ أکبر، اللّٰہ أکبر، اللّٰہ أکبر، وللّٰہ الحمد، تشہد للخطبۃ ثم فصل بین التشہد بتکبیرۃٍ. (إعلاء السنن 8/132 کراچی).

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

28- 9- 1441ھ 22- 5- 2020م الجمعة.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply