روزے كى حالت ميں بھپارہ لینا
مفتی ولی اللہ مجید قاسمی۔ جامعہ انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو یوپی۔
بعض دوائیں بھاپ کے ذریعے جسم میں داخل کی جاتی ہیں جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ابلتے ہوئے پانی میں دوا ڈال دی جاتی ہے اورپھر اس بھاپ کو ناک اور منہ کے ذریعہ کھینچا جاتا ہے جس سے اس کااثر منہ اور ناک کے ذریعے دماغ اورسینے تک پہنچتا ہے اور آج اس کے لیے بعض مشینی طریقے بھی ایجاد کرلیے گئے ہیں۔
اس طرح سے بھاپ کھینچنے سے روزہ فاسد ہوجائے گا، کیونکہ اس میں اپنے ارادہ واختیار سے منہ اور ناک کے ذریعہ ایسی چیز دماغ یا سینے تک پہنچائی جاتی ہے جس سے جسم کا فائدہ وابستہ ہے اورجس سے بچنا ممکن ہے۔[1]
حواله
[1] لو أدخل حلقه الدخان أي بأي صورة كان الإدخال، حتى لو تبخر ببخور وآواه إلى نفسه واشتمه ذاكرا لصومه أفطر لإمكان التحرز عنه وهذا مما يغفل عنه كثير من الناس، ولا يتوهم أنه كشم الورد ومائه والمسك لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك وشبهه وبين جوهر دخان وصل إلى جوفه بفعله. الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 395)
بخار القدر، متى وصل للحلق باستنشاق أوجب القضاء، لأن دخان البخور وبخار القدر كل منهما جسم يتكيف به الدماغ، ويتقوى به. الموسوعة الفقهية الكويتية (28/ 36)
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.