hamare masayel

مروجہ نعتیہ مشاعروں کا حکم

(سلسلہ نمبر: 607)

مروجہ نعتیہ مشاعروں کا حکم

سوال: حضرت ایک مسئلہ درپیش تھا” نعت جو کہ ایک مستحسن عمل ہے، لیکن آجکل عشقیہ مشاعروں کی طرز پر لوگ نعتیہ مشاعرہ کرواتے ہیں اور اس میں بیشتر کاروباری شعراء کو مدعو کرتے ہیں اور وہ خوب چلا چلا کر نعت پڑھتے ہیں ” حضرت مروجہ نعتیہ مشاعرۃ کروانا اور اس میں شرکت کرنا کیسا ہے؟

المستفتی: عبدالماجد شیروانی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعت کہنا، سننا اور اس کے لئے لوگوں کو جمع کرنا (بشرطیکہ شرعی محظورات پر مشتمل نہ ہو) باعث خیر وبرکت اور سعادت دارین ہے، چونکہ یہ ایک دینی کام ہے اس لئے اس میں ایسے شعراء جو دینی امور کا اہتمام نہ کرتے ہوں، یا نعتیہ اشعار کو گانوں کے طرز پر پڑھتے ہوں ان کو نعتیہ مجلسوں میں مدعو کرنا جائز نہیں، نیز مروجہ مشاعرے چونکہ طرح طرح کے مفاسد پر مشتمل ہوتے ہیں مثلا نماز وغیرہ کا کوئی اہتمام نہیں ہوتا، اور اکثر شعراء علم شریعت سے ناواقفیت کی وجہ سے نعت میں ایسے مضامین لکھ جاتے ہیں جو حد شریعت سے متجاوز ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ایسے مشاعرے بسا اوقات مضر اور موجب وبال ہوجاتے ہے، اس لئے ایسے مشاعروں سے پرہیز ضروری ہے ہاں اگر مذکورہ بالا مفاسد نہ پائے جائیں تو پھر کوئی حرج نہیں۔

الدلائل

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ” مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ “. (سنن الترمذي، رقم الحديث: 2317).

الثالثة: أن الاجتماع علیها لما أن صار من عادۃ أهل الفسق، فیمنع من التشبه بهم؛ لأن من تشبه بقوم، فهو منهم. (إحیاء علوم الدين: 2/ 157).

والصوت الصیب الموزون غیر حرام، فإذا لم یحرم الآحاد فمن أین یحرم المجموع، نعم ینظر فیما یفهم منه، فإن کان فیه أمر محظورٌ حرم نظمه ونثرہ، وحرم التصویت به، سواء کان بإلحان أو لم یکن. (إحیاء علوم الدين: 2/ 153).

إن الشعر کالنثر یحمد حین یحمد ویذم حین یذم ولا بأس باستماع نشید الأعراب وهو إنشاد الشعر من غیر لحن. (رد المحتار: 2/ 433 زکریا).

وأما الفاسق فقد علّلوا کراهة تقدیمه بأنه لایهتم لأمر دینه وبأن في تقدیمه للإمامة تعظیمه، فقد وجب علیهم إهانته شرعًا. (رد المحتار: 2/ 299 زکریا).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

11- 7- 1442ھ 24- 2- 2021م الأربعاء.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply