hamare masayel

وکیل نے اپنی مرضی سے تین طلاق لکھ دیا، طلاق کے احکام

(سلسلہ نمبر: 439)

وکیل  نے اپنی مرضی سے تین طلاق لکھ دیا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کا اپنی بیوی کے ساتھ مسلسل جھگڑا ہوتا رہتا ہے، زید تنگ آکر طلاق دینے کا فیصلہ کیا، اور سرکاری کاروائی سے بچنے کے لئے اس نے کورٹ کا سہارا لیا، اور اپنے وکیل سے کہا کہ مجھے اپنی بیوی کو طلاق دینا ہے، اس کے لئے صرف ایک طلاق کا مضمون لکھ دو، لیکن وکیل نے زید کو بتائے بغیر اپنی مرضی سے تین طلاق لکھ دیا، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں کتنی طلاق واقع ہوں گی؟ بینوا توجروا۔

المستفتی: عبد اللہ اعظمی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 صورت مسئولہ میں ایک طلاق تو فوراً واقع ہوجائے گی، اور باقی دو طلاقیں شوہر کی نیت واِرادہ پر موقوف ہوں گی، اگر شوہر نے اُن تینوں کو بھی نافذ کردیا تو تینوں واقع ہوجائیں گی، اور اگر ما بقیہ دونوں کی تردید کردی تو صرف پہلی والی ایک طلاق واقع ہوگی۔ (مستفاد: فتاویٰ دار العلوم دیوبند: 9/ 183).

نوٹ: اگر شوہر نے طلاق پڑھ کر دستخط کیا ہو تو تینوں طلاق واقع ہوجائیں گی۔

الدلائل

ولو قال: طلقي نفسک واحدۃ، فطلقت نفسها ثلاثاً لم یقع شیئ في قول أبي حنیفة، وقال أبو یوسف ومحمد: یقع واحدۃ. (بدائع الصنائع، زکریا 3/ 196).

وإذا قال لغیرہ: طلق امرأتي واحدۃ رجعیة، فطلقها واحدۃ بائنة ۔ أو قال له: طلقها واحدۃ بائنة، فطلقها واحدۃً رجعیة تقع تطلیقة واحدۃً علیٰ حسب ما أمرہ الزوج ۔ ذکرہ في الأصل ۔ وفي الولوالجیة: رجل وکّل وکیلاً أن یطلق امرأته، فطلق الوکیل ثلاثًا ؛ فإن نویٰ الزوج ثلاثًا صح، وإن لم ینو لا یصح عند أبي حنیفة رحمه اللّٰه تعالیٰ. (الفتاویٰ التاتارخانیة: 4/ 497، الرقم: 6556).

وإذا قال لغيره: طلق امرأتي واحدة رجعية فطلقها  واحدة بائنة، أو قال: طلقها واحدة بائنة فطلقها  واحدة رجعية تقع تطليقة واحدة على حسب ما أمره الزوج ذكره في «الأصل» . (المحيط البرهاني: 3/ 256).

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

19- 12- 1441ھ 10- 8- 2020م الاثنین.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply