گرد وغبار اور دھواں

گرد وغبار اور دھواں كا روزے كى حالت ميں منھ ميں چلا جانا

گرد وغبار اور دھواں كا روزے كى حالت ميں منھ ميں چلا جانا

مفتی ولی اللہ مجید قاسمی۔ جامعہ انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو یوپی۔

کمپنیوں اورفیکٹریوں سے نکلنے والے دھوئیں اوربھاپ سے بچ پانا مشکل ہوتا ہے، خصوصاً ان لوگوں کے لیے جو وہاں کام کرتے ہیں، اسی طرح سے کسی جگہ آگ لگ جانے کی صورت میں آگ بجھانے والوں کے  لئے دھوئیں سے بچ پانا دشوار ہوتا ہے، اس لیے اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، کیونکہ روزہ فاسد ہونے کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنے ارادہ و اختیار سے اسے منہ میں داخل کر ے نیز اس سے بچ پانا دشوار نہ ہو، چنانچہ فقہا ء نے لکھاہے کہ راستے کے گرد و غبار سے اور باورچی خانے کے بھاپ اوردھوئیں سے اور حلق میں مکھی داخل ہوجانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ہے۔ (دیکھیے: البدائع:238/2، المعونة:289/1، مغني المحتاج:157/2، کشاف القناع:290/2)

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply