hamare masayel

آیت سجدہ کا ترجمہ سننے پر سجدہ

 آیت سجدہ کا ترجمہ سننے پر سجدہ

سوال: اگر کوئی شخص آیت سجدہ کا ترجمہ سنے تو اس پر سجدہ تلاوت ضروری ہے یا نہیں؟ شریعت مقدسہ کا حکم واضح فرمائیں۔

 المستفتی: عبد الرحمن۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: 

قرآن پاک چونکہ الفاظ ومعانی دونوں کا نام ہے اس لئے مکمل آیت کا ترجمہ سننے پر بھی سجدہ تلاوت کرنا ہوگا ہاں اگر اس کی تفسیر یا مفہوم سنے تو اس وقت سجدہ نہیں کرنا ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب۔

الدلائل

قال الحصكفي: والسماع شرط في حق غير التالي ولو بالفارسية إذا أخبر.

قال العلامة ابن عابدين:  (قوله إذا أخبر) أي بأنها آية سجدة سواء فهمها أو لا وهذا عند الإمام وعندهما إن علم السامع أنه يقرأ القرآن لزمته وإلا فلا بحر. (رد المحتار مع الدر 2/ 105کراچی).

ویجب علی من تلا آیة ولو بالفارسیة (قوله ولو بالفار سیة) اتفاقاً فھم أو لم یفھم لکونھا قرآناً من وجه (باب سجود التلاوۃ مراقي الفلاح ص: 96 )

والله أعلم

تاريخ الرقم: 11- 7- 1441ھ 7- 3- 2020م السبت.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply