hamare masayel

امام کے ساتھ قعدہ میں شریک ہونے والا

(سلسلہ نمبر: 535)

امام کے ساتھ قعدہ میں شریک ہونے والا

سوال: ایک شخص عشا کی جماعت کے ساتھ قعدہ اولی میں شریک ہوا اسکےشریک ہوتے ہی امام صاحب تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہو گئے، سوال یہ ہے کہ یہ مقتدی تشہد مکمل کرکے کھڑا ہوگا یا فورا امام صاحب کے ساتھ کھڑا ہوجائے گا؟

دوسرا سوال اگر کوئی قعدۃثانیہ میں جماعت میں شریک ہوا اور امام صاحب نے  اسی وقت سلام  پھیر دیا تو کیا وہ مقتدی تشہد مکمل کرکے اپنی نماز مکمل کریگا یا فورا کھڑا ہو جائے گا؟

دونوں کا حکم ایک ہی ہے یا دونوں کا حکم الگ الگ ہے؟ جواب مرحمت کرنے کی گزارش ہے، باری تعالی دارین میں سرخ روئی نصیب فرمائے، آمین یارب العالمین۔

 المستفتی: عتیق احمد القاسمی، مقیم حال ریاض، سعودی عرب.

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: دونوں صورتوں میں حکم یہی ہے کہ مسبوق تشہد کو مکمل کرکے کھڑا ہو، لیکن اگر کوئی تشہد مکمل کئے بغیر کھڑا ہوجائے تب بھی بلا کراہت نماز ہو جائے گی، بعض فتاوی میں اس کو مکروہ تحریمی لکھا گیا ہے جو کہ درست نہیں ہے. (مستفاد: فتاوی عثمانی: 1/ 423).

الدلائل

(و) اعلم أنه مما يبتنى على لزوم المتابعة في الأركان أنه (لو رفع الإمام رأسه) من الركوع أو السجود (قبل أن يتم المأموم التسبيحات) الثلاث

(وجب متابعته) وكذا عكسه فيعود ولا يصير ذلك ركوعين (بخلاف سلامه) أو قيامه لثالثة (قبل تمام المؤتم التشهد) فإنه لا يتابعه بل يتمه لوجوبه، ولو لم يتم جاز؛ ولو سلم والمؤتم في أدعية التشهد تابعه لأنه سنة والناس عنه غافلون. (الدر المختار).

(قوله فإنه لا يتابعه إلخ) أي ولو خاف أن تفوته الركعة الثالثة مع الإمام كما صرح به في الظهيرية، وشمل بإطلاقه ما لو اقتدى به في أثناء التشهد الأول أو الأخير، فحين قعد قام إمامه أو سلم، ومقتضاه أنه يتم التشهد ثم يقوم ولم أره صريحا، ثم رأيته في الذخيرة ناقلا عن أبي الليث: المختار عندي أنه يتم التشهد وإن لم يفعل أجزأه اهـ ولله الحمد. (رد المحتار: 1/ 496).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

5- 4- 1442ھ 21- 10- 2020م السبت.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply