You are currently viewing جانور کو ناپاک پانی پلانا، ناپاک پانی جانوروں کو پلانا

جانور کو ناپاک پانی پلانا، ناپاک پانی جانوروں کو پلانا

(سلسلہ نمبر: 384)

جانور کو ناپاک پانی پلانا

سوال: ایک صاحب نے جانوروں کے باڑ میں ایک چھوٹا سا حوض بنایا ہے، جس سے جانوروں کو پانی پلاتے ہیں کبھی کبھی اس حوض سے کتے بھی پانی پی لیتے ہیں بلکہ گرمی کے موسم میں اکثر پی لیتے ہیں، ایک صاحب کا کہنا ہے کہ جانوروں کو یہ پانی پلانا جائز نہیں، کیا شرعی حکم یہی ہے؟ برائے کرم وضاحت فرمائیں۔

المستفتی: ابو امجد، اعظمی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

جانوروں کو ایسا نجس پانی پلانے کی اجازت ہے جس کا مزہ، رنگ اور بو بدلا نہ ہو؛ چونکہ کتا کے پینے سے ایسی کوئی تبدیلی نہیں ہوتی، اس لئے اس حوض کا پانی پانی جانوروں کو پلایا جاسکتا ہے۔

الدلائل

 [فرع]: الماء إذا وقعت فيه نجاسة فإن تغير وصفه لم يجز الانتفاع به بحال كبلّ الطين وسقي الدواب، بحر عن الخلاصة. (رد المحتار: 1/ 201).

وأما الماء إذا وقعت فيه نجاسة فإن تغير وصف الماء لم يجز الانتفاع به بحال، وإن لم يتغير الماء جاز الانتفاع به كبل الطين وسقي الدواب اهـ. (البحر الرائق: 1/ 101).

وهل يجوز الانتفاع بالغسالة فيما سوى الشرب والتطهير من بل الطين وسقي الدواب ونحو ذلك؟ فإن كان قد تغير طعمها أو لونها أو ريحها لا يجوز الانتفاع؛ لأنه لما تغير دل أن النجس غالب فالتحق بالبول، وإن لم يتغير شيء من ذلك يجوز؛ لأنه لما لم يتغير دل أن النجس لم يغلب على الطاهر، والانتفاع بما ليس بنجس العين مباح في الجملة. (بدائع الصنائع: 1/ 66، والفقه الإسلامي وأدلته: 1/ 342).

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

10- 11- 1441ھ 2- 7- 2020م الخمیس.

المصدر: آن لائن إسلام.

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply