hamare masayel

حالت احرام میں لنگی پہننا، حج مىں سلے ہوئے كپڑے پہننا

حالت احرام میں لنگی پہننا

سوال احرام کی حالت میں سلی ہوئی لنگی پہن سکتے ہیں یا نہیں؟ برائے کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

المستفتی ڈاکٹر محمد ارشد قاسمی

الجواب باسم الملهم للصدق والصواب:

حالت احرام میں بدن کی ہیئت پر سلا ہوا کپڑا پہننا منع ہے لہذا اگر کرتا کو لنگی کی طرح باندھ لے تو کوئی حرج نہیں، اسی طرح سلی ہوئی لنگی بھی پہن سکتے ہیں لیکن افضل یہی ہے کہ احرام کی لنگی بالکل سلی ہوئی نہ ہو؛  لیکن اگر کشفِ عورت کے اندیشہ سے اسے درمیان سے سی کر پہنا جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے، اس کی وجہ سے کوئی جنایت لازم نہیں آتی۔ (معلم الحجاج 114)

الدلائل

الأفضل أن لا یکون فیه خیاطة أصلاً، وإن زرر أحدهما أو خلّله بخلال أو میل أو عقده بأن ربط طرفه بطرفه الاٰخر أو شده علی نفسهٖ بحبل ونحوه أساء ولا شيء علیه. (غنیة الناسک 71، شامي 3/ 499 زکریا، البحر الرائق 2/568 زکریا).

وإن غزر طرفیه في إزاره فلا بأس به۔ (غنیة الناسک 36 قدیم).

فخرج ما خیط بعضه ببعض لا بحیث یحیط بالبدن، مثل المرفعة فلا بأس بلبسه۔ (غنیة الناسک 44 قدیم، مستفاد: انوار مناسک 196).

 والله أعلم

تاريخ الرقم: 1 – 11 – 1439ھ 15- 7 – 2018 م الأحد

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply