hamare masayel

دوران اعتکاف واٹس ایپ چلانا، واٹس ایپ كا استعمال

(سلسلہ نمبر: 326)

دوران اعتکاف واٹس ایپ چلانا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اعتکاف کی حالت میں موبائل میں نٹ چلانا اور واٹس ایپ سے میسیج کرنا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

المستفتی: محمد عبد اللہ اعظمی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 اعتکاف میں معتکف کو زیادہ سے ذکرو اذکار اور تلاوت وغیرہ میں وقت گزارنا چاہئے، موبائل پر نٹ چلانے میں بسا اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی  غلط چیزیں کھل جاتی ہیں اس لئے گوگل سرچنگ سے بالکل اجتناب کرنا چاہئے ،البتہ واٹس ایپ اور اس جیسے دوسرے پروگرامز آدمی کے اختیار میں ہوتے ہیں اس لئے ان میں لا یعنی میسیجز سے بچتے ہوئے اگر علمی گفتگو یا دینی باتوں کو نشر کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

الدلائل

ولکنه یلازم قراءۃ القرآن والذکر والحدیث والعلم ودراسته وسیر النبي صلی ﷲ علیہ وسلم وقصص الأنبیاء علیہم السلام وحکایة الصالحین وکتابة أمور الدین وأما التکلم بغیر خیر فلا یجوز لغیر المعتکف وتحتہ في حاشیة الطحطاوي: فالمعتکف أولیٰ. (مراقي الفلاح مع حاشیة الطحطاوي، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، مکتبہ دارالکتاب دیوبند ص: 704، 705).

ویکرہ الکلام إلا بخیر أي مما لا أثم فیه فإن حرمة التکلم الشر في وقت الاعتکاف أشد منہ في غیرہ. (مجمع الأنہر، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، دارالکتب العلمیۃ بیروت 1/380).

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

21- 9- 1441ھ 15- 5- 2020م الجمعة.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply