You are currently viewing دوعلاتی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں رکھنا

دوعلاتی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں رکھنا

(سلسلہ نمبر: 670)

دوعلاتی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں رکھنا

سول: مفتی صاحب! علاتی بہنوں کو نکاح میں جمع کرسکتے ہیں یا نہیں؟

المستفتی: سعید الرحمن قاسمی۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: دو حقیقی بہنوں کی طرح دو علاتی (باپ شریک) بہنوں کو بھی بیک وقت نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں ہے۔

الدلائل

قال الله تعالى: حُرِّمَتْ عَلَیْکُم… وَاَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ. (النساء: 23).

قال الإمام القرطبي: وأجمعت الأمّة علی منع جمعهما في عقد واحد من النکاح بهذہ الآیة. (تفسير قرطبی: 5/ 77، بیروت).

وحرم الجمع بین المحارم نکاحاً أي عقداً صحیحاً الخ (در مختار، 4/ 115، 116، زكريا).

لا یجمع بین أختین بنکاح، ولابوطئ بملك یمین سواء کانتا أختین من النسب، أو من الرضاع. (الفتاوى الهندية: 1/ 277، زكريا).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفرله أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

7- 11- 1442ھ 19- 6- 2021م السبت.

المصدر: آن لائن إسلام.

🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز

اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔

✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply