shadi ki salgirah

شادی کی سالگرہ منانا كيسا ہے؟

  • Post author:
  • Post published:
  • Post category:نکاح
  • Post comments:0 Comments
  • Post last modified:
  • Reading time:2 mins read

شادی کی سالگرہ منانا كيسا ہے؟

مفتی ولی اللہ مجید قاسمی، انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو۔

رشتہٴ نکاح کی پائیداری اور الفت ومحبت  کے ساتھ برقراری ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر ہونی چاہئے اور پروردگار کی بارگاہ میں شکر ادا کرنا بلکہ سجدہ ریز ہوکر مزید خوشگوار زندگی کی دعا کرنا چاہئے تاکہ یہ نعمت باقی اور قائم ودائم رہے ۔

نیز میاں بیوی کو چاہئے کہ وہ گذشتہ زندگی کا احتساب اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کا معاہدہ کریں،باہمی حقوق کی ادائیگی اور کمی ،کوتاہی کی تلافی کی کوشش کریں۔

صرف یہی وہ راستہ ہے جس کی ذریعے ایک مثالی ازدواجی زندگی بسر کی جاسکتی ہے اور الفت ومحبت باقی رہ سکتی ہے بلکہ اس میں اضافہ ہوتا رہیگا ۔

اور اس کے لئے ہرسال شادی کی سالگرہ منانا اور خرافات و فضولیات میں مشغول ہونا بے فائدہ اور غلط ہے جیسے کہ موم بتی جلانا،کیک کاٹنا اور تالیاں بجانا وغیرہ، یہ یورپ سے آئی ہوئی ایک وبا ہے اور شریعت اسلامیہ نے ہمیں غیروں کے طور طریقے اپنانے اور ان کی مشابہت اختیار کرنے سے منع کیا ہے اور فضول و لایعنی کاموں سے دور رہنے اور مال ضائع کرنے سے بچنے کا حکم دیا ہے ۔

رسول ﷲ ﷺ کا فرمان ہے : من تشبه بقوم فهو منهم. (سنن أبي داود: 4031)

جو کسی قوم کے ساتھ مشابہت اختیار کرے تو اس کا شمار انھیں میں ہوگا ۔

نیز آپ ﷺ نے فرمایا: مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ “. (سنن الترمذي: 2318)

کسی شخص کے اسلام کی خوبی میں سے یہ ہے کہ وہ لایعنی اور بے مقصد کی چیزوں کو چھوڑ دے۔


🧰 آپ کی دینی زندگی کے لیے مفید اسلامی ٹولز


اپنی دینی زندگی کو مزید آسان بنائیں! زکوٰۃ، وراثت اور عدت کا حساب لگائیں، قرآن و حدیث کی تلاش کریں، روزمرہ کی دعائیں اور اذکار پڑھیں، نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت معلوم کریں، اور دیگر مفید اسلامی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ تمام ضروری آن لائن ٹولز اور دینی وسائل آپ کے لیے ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔


✨ اسلامی ٹولز ملاحظہ کریں

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply