روزے كى حالت ميں ڈائیلیسس
مفتی ولی اللہ مجید قاسمی، انوار العلوم فتح پور تال نرجا ضلع مئو۔
ڈائیلیسس دو طرح سے کیا جاتا ہے ،ایک طریقہ یہ ہے کہ رگوں کے ذریعے سے خون نکال کر اسے ایک مشین سے گذارا جاتا ہے جہاں اس کی صفائی ہوتی ہے اور پھر اسے جسم میں منتقل کردیا جاتا ہے ، اور اس عمل کے درمیان اکثر گلوکوز چڑھانے کی ضرورت پڑتی ہے ، اس کی وجہ سے عرب کے بعض علماء روزہ کے فاسد ہوجانے کے قائل ہیں ، اور مشہور فقیہ وھبہ زحیلی بھی اسی کے قائل ہیں ، لیکن علماء ھند اس کے قائل نہیں ہیں کیوں کہ طبعی راستے کے ذریعے کوئی چیز معدہ میں داخل نہیں ہورہی ہے۔
دوسرے طریقے میں ناف کے نیچے ایک چھوٹا سا سوراخ کردیا جاتا ہے جس سے پائپ کے ذریعے گلوکوز آمیز پانی داخل کرکے خون کو صاف کیا جاتا ہے ، اس طریقے میں چونکہ پانی اور گلوکوز پیٹ میں داخل ہوجاتا ہے اس لیے اس سے بہ اتفاق روزہ فاسد ہوجائے گا۔
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.