hamare masayel

رکوع اور سجدے میں قرآن پڑھنا

(سلسلہ نمبر: 335)

رکوع اور سجدے میں قرآن پڑھنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں:

ایک شخص تراويح پڑھا رہا ہے جب وہ رکوع اور سجدے میں جاتا ہے تو قرآن پڑھتا ہے کہ اگلی رکعت میں کہاں سے پڑھنا ہے؟ تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟  تراویح ہوجائے گی یا نہیں؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

المستفتی: محمد صادق پرواں، شیرواں، اعظم گڑھ۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

نماز کراہت کے ساتھ ہوجائے گی، لیکن امام کو ایسا نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ رکوع یا سجدے کی حالت میں قرآن کی کسی آیت کا پڑھنا مکروہ ہے۔

الدلائل

 وتکرہ قرأۃ القرآن في الرکوع والسجود والتشہد بإجماع الأئمۃ الأربعۃ لقولہ علیہ الصلاۃ والسلام: نہیت أن أقرأ القرآن راکعاً أو ساجداً .رواہ مسلم (رد المحتار: 1؍351).

ولو قرأ القرآن في ركوعه أو في سجوده أو في قيامه لا سهو عليه؛ لأنه ثناء وهذه الأركان مواضع الثناء. (بدايع الصنائع: 1/ 167).

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

26- 9- 1441ھ 20- 5- 2020م الأربعاء.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply