hamare masayel

پٹی پر مسح کرنے والے کی امامت

(سلسلہ نمبر: 594)

پٹی پر مسح کرنے والے کی امامت

سوال: مفتی صاحب مندرجہ ذیل مسئلہ کا حنفی مسلک کے مطابق جواب مطلوب ہے: ایک امام کی انگلی کٹی ہوئی ہے انہوں نے اسپر پٹی باندھی ہے، پورے اعضاء وضو کو دھونے کے بعد اس انگلی پر مسح کرنے بعد کیا وہ ان لوگوں کی امامت کرسکتے ہیں جنھوں نے مکمل وضو کیا ہے؟

المستفتی: عبد القادر باقوی، شافعی، امام جامع محمد عشیر بن علی سلیمان المزروعی، ابو ظبى۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: حنفیہ کے نزدیک اگر کسی شخص کے اعضاء وضو میں سے کسی عضو پر زخم کی وجہ سے پٹی لگایا ہو، اور پٹی کھول زخم کو دھونا یا اس پر مسح دشوار یا مضر ہو تو پٹی کے اوپر مسح کرنا جائز ہے، اور ایسا شخص دوسرے مکمل وضو کرنے والوں کی امامت کرسکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

الدلائل

ويجوز اقتداء الغاسل بماسح الخف وبالماسح على الجبيرة. (الفتاوى الهندیة: 1/ 84).

وصح اقتداء متوضىء بمتيمم وغاسل بماسح. (نور الإيضاح).

وصح اقتداء غاسل بماسح علو أو جبيرة أو خرقة قرحة لا يسيل منها شيء. (مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح: ص: 160).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

13- 6- 1442ھ 27- 1- 2021م الأربعاء.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply