hamare masayel

مدارس کے سفراء کا زکوة کی رقم سے سفر میں خرچ کرنا

مدارس کے سفراء کا زکوة کی رقم سے سفر میں خرچ کرنا جائز نہیں

سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا سفراء حضرات چندہ میں زکوة کی وہی رقم جمع کریں جو زکوة دہندہ نے دی ہے مطلب اگر وہ زکوة کی رقم اپنے ذاتی ضرورت میں خرچ کردیں اور پھر جمع کرتے وقت اپنی تنخواہ میں اتنی رقم وضع کرادیں تو اس میں کوئي حرج تو نہیں ہے؟

المستفتی : منصور احمد قاسمی پوٹریاں جون پور

 الجواب باسم الملهم للصدق والصواب:

مدارس کے سفراء صرف زکوٰة پہنچانے کے وکیل اور امین ہیں، لہٰذا اس رقم سے وہ اپنے اوپر خرچ نہیں کرسکتے، اور اگر خرچ کریں گے تو ضامن ہونگے، اب زکوة کی ادائیگی کے لئے شرط ہے کہ جس کی زکوة تھی اس کو اطلاع کردے کہ میں نے تمہاری دی ہوئی رقم اپنی ضرورت میں خرچ کرلی ہے، اب میں تمہاری طرف سے اتنی ہی رقم وعدہ کے مطابق اپنے مال سے بطور زکوٰة دینا چاہتاہوں تواگر وہ دوبارہ اجازت دیدے تو زکوٰة ادا ہوجائیگی ورنہ نہیں۔ (مستفاد: محمود ڈابھیل 9/491)۔

الدلائل

قال تعالى: ﴿إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا﴾ (النساء: 58).

ولو تصدق أی الوکیل بدفع الزکاة (إلی قوله) إذا أمسک دراهم الموکل ودفع من ماله لیرجع ببدلها فی دراهم الموکل صح بخلاف ما إذا أنفقها أولا علی نفسه مثلاً ثم دفع من مالهٖ فهو متبرع. (رد المحتار: الزکاة / مطلب فی زکاة ثمن المبیع وفاء، کراچی 2/369، زکریا 3/189).

وفی العیون: رجل دفع إلیٰ رجل عشرة دراهم لیتصدق بها فأنفق بها علی نفسهٖ وتصدق بعشرة من مال نفسهٖ عن الآمر لم یجز وفی الخانیة : ویکون ضامناً للعشرة ولوکانت الدراهم عنده قائمة فلم یتصدق بها، وتصدق بغیر ها جاز استحساناً وفی الخانیة : ویکون العشرة له بعشرته. (الفتاوى التاتارخانیة: الوکالة / الفصل التاسع فی التوکیل بالإنفاق،  زکریا ۱۲/۳۱۲، رقم المسئلة: 17593، الفتاوى الهندیة: الوکالة / الباب العاشر فی المتفرقات،  زکریا 3/644).

 والله أعلم

تاريخ الرقم: 16/9/1439ه1/6/2018م الجمعة

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply