hamare masayel

لڑکی سسرال میں پہلی مرتبہ قصر کرے گی یا اتمام؟

مسافر كى نماز كا طرىقہ رومن انگلش مىں

لڑکی سسرال میں پہلی مرتبہ قصر کرے گی یا اتمام؟

سوال: لڑکی پہلے دن سسرال گئی، 100 کلو میٹر دور تو پہلے ہی دن سے نمازوں کا اتمام کریگی یا قصر اگر قصر کریگی تو کتنی بار تک؟

المستفتی : تابش قاسمی بارہ بنکی

الجواب باسم الملهم للصدق والصواب :

 لڑکی جب رخصت ہوکر سسرال چلی جاتی ہے، تو شوہر کے تابع ہوکر سسرال ہی اس کا وطن بن جاتا ہے؛ البتہ میکہ جو اس کا پہلے سے وطن اصلی ہے وہ اس وقت تک وطن اصلی باقی رہے گا، جب تک کہ عرف کے اعتبار سے وہاں کی آمد ورفت، اور قیام نسبتاً سسرال سے زائد ہو، اور جب وہ مستقل سسرال میں قیام کرنے لگے، اور میکہ میں عارضی طور پر آنے جانے لگے، تو اب اس کا میکہ اس کا وطن اصلی باقی نہ رہے گا؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں لڑکی پہلے دن ہی سے سسرال میں اتمام کرے گی۔ (بہشتی زیور 2/50،فتاویٰ محمودیہ 7/501).

الدلائل

 والوطن الأصلي هو وطن الإنسان في بلدة … وهذا الوطن یبطل بمثله لا غیر. (البحر الرائق 2/239).

الوطن الأصلي هو موطن ولادته أو تأهله أو توطنه یبطل بمثله … لاغیر. (رد المحتار: 2/614 زکریا).

ولو کان له أهل ببلدتین فأیتهما دخلها صار مقیم.( رد المحتار: 2/614 زکریا).

والوطن الأصلي یجوز أن یکون واحدا أو أکثر. (بدائع الصنائع 1/280 زکریا).

إذا لم ینتقل بأهله، ولکنه استحدث أهلا ببلدة أخری فلا یبطل وطنه الأول، ویتم فیما. (الفتاویٰ الهندیة 1/142).

 والله أعلم

13/9/1439ه 29/5/2018 م الثلاثاء

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply