hamare masayel

شب برأت میں گھروں کو دھونی دینا

(سلسلہ نمبر 280)

شب برأت میں گھروں کو دھونی دینا

سوال: مفتی صاحب شب براءت میں دیکھا جاتا ہے اکثر گھروں میں لوگ اگربتی اور لوبان وغیرہ سے پورے گھر کو دھونی دیتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ مدلل و مفصل جواب مطلوب ہے۔

 المستفتی: محمد شاہد مبارک پوری۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 اگربتی اور لوبان وغیرہ کی دھونی فی نفسہ اچھی چیز ہے اس سے گھر میں موجود جراثیم وغیرہ سے صفائی ستھرائی ہوجاتی ہے، لیکن شریعت کا یہ ضابطہ ہے کہ کسی جائز اور مباح عمل کو اپنی طرف سے کسی مخصوص وقت کے ساتھ خاص کرکے اس کو باعث ثواب سمجھنا اور اس کا التزام کرنا حد سے تجاوز کرنا ہے، اس لئے شریعت مطہرہ میں شب برأت میں اس طرح کا کوئی حکم موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہ عمل بدعت ہے اس سے پرہیز کرنا ضروری ہے، واللہ اعلم بالصواب۔

الدلائل

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ فِيهِ فَهُوَ رَدٌّ. (صحيح البخاري، رقم الحديث: 2697).

وهذا الحديث معدود من أصول الإسلام وقاعدة من قواعده، فإن معناه: من اخترع في الدين ما لا يشهد له أصل من أصوله فلا يلتفت إليه. قال النووي: هذا الحديث مما ينبغي أن يعتنى بحفظه واستعماله في إبطال المنكرات، وإشاعة الاستدلال به كذلك. (فتح الباري: رقم الحديث: 2697).

ومنھا وضع الحدود، والتزام الکیفیات، والھیئات المعینة، والعبادات المعینۃ فی اوقات معینۃ لم یوجد لھا ذلک التعیین فی الشریعة. (الا عتصام ، الباب الاول فی تعریف البدع الخ 1/ 39 ط دارالفکر بیروت).

 والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له استاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

تاريخ الرقم: 12- 8- 1441ھ 7- 4- 2020م الثلاثاء.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply