سورج گرہن کے دن کہرا ہو تو نماز کا حکم
سوال: مفتی صاحب! آج محکمہ موسمیات کے حساب سے سورج گرہن ہے لیکن کہرے کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہورہا ہے کہ سورج گرہن ہوا کہ نہیں تو ایسی صورت میں محکمہ موسمیات پر بھروسہ کرکے کسوف کی نماز پڑھ لی جائے؟ یا جب سورج گرہن دیکھیں تب. پڑھیں؟
المستفتی: ثاقب اختر قاسمی کٹولی خرد اعظم گڑھ
الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:
اگر سورج گرہن ہونا معلوم ہو اور بادل یا کہرے وغیرہ کی وجہ سے معلوم نہ ہوسکے تو نماز پڑھ سکتے ہیں۔
جن علاقوں میں کہرا نہیں ہے وہاں بھی سورج گرہن ہونے کا مطلب محکمہ موسمیات کی خبر صحیح ہے اس لئے ان کی خبر پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے، واللہ اعلم بالصواب۔
الدلائل
وَإِنْ تَجَلَّى بَعْضُهَا جَازَ أَنْ يَبْتَدِئَ الصَّلَاةَ فَإِنْ سَتَرَهَا سَحَابٌ أَوْ حَائِلٌ وَهِيَ كَاسِفَةٌ صَلَّى؛ لِأَنَّ الْأَصْلَ بَقَاؤُهُ. (الجوهرة النيرة 1/ 196)
فإن سترها سحاب أو حائل وهي كاسفة صلى الكسوف لأن الأصل بقاؤه. (حاشية الطحطاوي على المراقي 1/ 546)
وإن سترها سحاب أو حائل صلى؛ لأن الأصل بقاؤه، (رد المحتار 2/ 182)
والله أعلم
تاريخ الرقم: 28-4-1441ھ 26-12-2019ء الخمیس.
المصدر: آن لائن إسلام.
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.