hamare masayel

بجلی اور گیس کے مجہول استعمال کے ساتھ کمرہ کرایہ پر دینا

(سلسلہ نمبر: 394)

بجلی اور گیس کے مجہول استعمال کے ساتھ کمرہ کرایہ پر دینا

سوال: ايک شخص نے گھر کرائے پر ليا ہے صاحب مکان نے کہا ہے کہ آپ مجھے ماہانہ بیس ہزار روپئے دو اور اس گھر میں رہو اور جتنا چاہو بجلى اور گيس بھى استعمال کرو، وہ سب بل وغيرہ بھی انہىں بيس ہزار کرائے میں شمار کرونگا ،اگرچہ بل بیس ہزار سے زیادہ يا کم آئے، آپ پر اس کا کچھ اثر نہیں پڑے گا، کيا ایسے معاہدے پر گھر کرائے پر لينا جائز ہے؟ جواب ديں کر ممنون فرمائیں۔

المستفتی: انور نورانی، کابل، افغانستان۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب:

 مذکورہ معاملہ میں گرچہ بجلی اور گیس کی مقدار مجہول ہے لیکن چونکہ صاحب خانہ اس بات پر راضی ہے کہ بل جتنی بھی آئے میں ادا کروں گا، اس وجہ سے یہ جہالت جھگڑے کا باعث نہ ہوگی، اور اس طرح کمرہ کرایہ پر اتفاق کی وجہ سے جائز ہوگا. یہ ایسا ہی ہے جیساکہ بعض کھانے کے ہوٹلوں میں ایک قیمت متعین کر کے پیٹ بھر کھانے کی اجازت دی جاتی ہے، جس میں آدمی کم بھی کھا سکتا ہے اور زیادہ بھی۔ (دیکھئے کتاب النوازل: 12/ 292).

الدلائل

وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين. (الدر المختار مع رد المحتار: 5/ 6).

قال العبد الضعیف: ویخرج علی هذا کثیر من المسائل في أمرنا، فقد جرت العادۃ في بعض الفنادق الکبیرۃ أنهم یصنعون أنواعًا من الأطعمة في قدور کبیرۃ، ویخیرون المشتري في أکل ما شاء بقدر ما شاء، ویأخذون ثمنًا واحدًا معینًا من کل أحد، فالقیاس أن لا یجوز البیع لجهالة الأطعمة المبیعة وقدرها، ولکنه یجوز؛ لأن الجهالة یسیرۃ غیر مفضیة إلی النزاع، وقد جرٰی بها العرف والتعامل. (تکملة فتح الملهم / باب بطلان بیع الحصاۃ والبیع الذي فیه غرر 1/320 دار العلوم کراچی).

وقد یکون الفساد لمخالفة التنازع، ولا یکون فیه شيء آخر یوجب الإثم، فذلک إن لم یقع فیه التنازع جاز عندي دیانة، وإن بقي فاسدًا قضاء لارتفاع علة الفساد وهي المنازعة … فإذا لم یقع النزاع ولم یرفع الأمر إلی القاضي نزع حکم الدیانة لا محالة، فیبقی الجواز. (فیض الباري، کتاب البیوع/ باب من أجری أمر الأمصار علی ما یتعارفون 3/258، دیوبند).

والله أعلم

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير اعظم جره الهند.

19- 11- 1441ھ 11- 7- 2020م السبت.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply