پائیریا کا خون مفسد صوم نہیں
سوال: پائیریا کی وجہ سے خون نکلا اور نگل گیا اور خون کا مزہ بھی حلق میں محسوس ہوا، تو اس سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟
المستفتی: عبد اللہ أعظمی قاسمی کٹولی کلاں
الجواب باسم الملهم للصدق والصواب :
کبھی کبھار دانت سے نکلنے والا خون اگر قلیل مقدار میں ہو اور تھوک کا غلبہ ہو توروزہ فاسد نہ ہوگا ۔ ہاں اگر خون کا مزہ حلق میں محسوس ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، اسی طرح خون تھوک سے زیادہ یا مساوی ہوگا تب بھی روزه فاسد ہوجائے گا؛ لیکن پائیریا ایک ایسا مرض ہے کہ پیپ مستقل دانت سے نکلتی رہتی ہے جس سے احتراز ممکن نہیں نیز پیپ کی مقدار بھی کم اور تھوک سے مغلوب ہوتی ہے، اس لیے جس کے دانت سے مستقل پیپ نکلتی رہتی ہو فقہاء کی تصريحات کے مطابق حرج کی وجہ سے مفسد صوم نہ ہونا چاہئے؛ گرچہ اس کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو؛ لیکن اگر پائیریا کا خون کبھی کبھار نکلتا ہو اور ذائقہ حلق میں محسوس ہو تو اس روزہ کی قضا کرنی چاہئے۔
الدلائل
ابتلع ما بین أسنانه وھو دون الحمصة لانه تبع لریقه، ولو قدرھا أفطر کما سیجئی. (درمختار) (قوله لا نه تبع لریقه) عبارة البحر لا نه قلیل لا یمکن الا حتراز عنه فجعل بمنزلة الریق. (رد المحتار: 134/2).
أو خرج الدم من بین اسنانه ودخل حلقه. (تنویر الأبصار). قوله یعنی (ولم یصل الی جوفه) ظاھر اطلاق المتن انه لا یفطر وإن کان الدم غالبا علی الریق صححه فی الوجیز، کما فی السراج، وقال: وجھه أنه لا یمکن الاحترازعنه عادة فصار بمنزلة ما بین أسنانه وما یبقی من أثر المضمضة، کذا فی إیضاح الصیرفی، اھ (رد المحتار: 2/134 باب ما یفسد الصوم الخ).
ترطبت شفتاه ببزاقه عند الکلام اوغیره فابتلعه، لا یفسد للضرورة. کذافی الزاھدی، ولو سال لعابه من فیه إلی ذقنه من غیر أن ینقطع من داخل فمه ثم رده إلی فیه وابتلعه لا یفطره؛ لانه لا یتم الخروج بخلاف ما اذا انقطع، کذا فی الظھیریة فی المقاطعات. فی الحجة: رجل له علة یخرج الماء من فمه ثم یدخل و یذھب فی الحلق لا یفسد صومه، کذا فی التاتارخانیة، ولو بقی بلل بعد المضمضة فابتعله مع البزاق لم یفطره ولو دخل المخاط أنفه من رأسه ثم استشمه فأدخل حلقه عمداً لم یفطره؛ لانه بمنزلة ریقه، کذا فی محیط السرخسی.(الفتاوی الهندية: 131/2، الباب الرابع فی ما یفسد وما لا یفسد).
والله أعلم
13/9/1439ه 29/5/2018 م الثلاثاء
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.