١٩ لاکھ ترکہ کی تقسیم
چار لاکھ ترکہ کی تقسیم
سوال: السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ، امید کہ بخیر ہوں گے! وراثت ووصيت كے تعلق سے ایک مسئلہ دریافت طلب ہے وہ یہ کہ ایک شخص کا انتقال ہوجاتا ہے ۔اور وہ اپنی وراثت میں 4 لاکھ روپئے چھوڑ جاتا ہے اس مرحوم کے ورثاء میں بیوی اور چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، اس روپئے کو تقسیم کیسے کریں گے؟ سب کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟
برائے مہربانی جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی. فقط والسلام
المستفتی: شفیع اللہ أعظمی قاسمي امام و خطیب دبئی
الجواب باسم الملهم للصدق والصواب:
وعليكم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ، الحمد للہ خيريت دارم وخيريت خواہم
صورت مسئولہ میں مسئلہ 80 سے بنے گا، بیوی کا دس حصہ، 4 بیٹوں کا مجموعی حصہ 56اور 2بیٹیوں کا مجموعی حصہ 14 ہوگا۔
یعنی چار لاکھ میں سے بیوی کو پچاس ہزار ، ہر لڑکے کو ستر ہزار ، اور ہر لڑکی کو پینتیس ہزار ملے گا؛ بشرطیکہ حقوق متقدمہ علی الإرث کی ادائیگی ہوچکی ہو۔ نقشہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں!
بيوى 35000
لڑکا 70000
لڑکا 70000
لڑکا 70000
لڑکا 70000
لڑکى 50000
لڑکى 50000
ٹوٹل= 400000
سوال: ایک شخص کی دو بیویاں تھیں، ایک بیوی کا شوہر کی زندگی میں انتقال ہوگیا، مرحومہ بیوی کی اسی شوہر سے ایک بیٹی اور تین بیٹے ہیں جبکہ جو بیوی حیات سے ہے اسکی کوئی اولاد نہیں ہے اور اس شخص نے اپنے پیچھے چار لاکھ روپے چھوڑے ہیں، تو اس کی تقسیم کس طرح ہو گی، برائے مہربانی مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔
المستفتی: صبغت اللہ حنفی ممبر پاسبان علم وادب
الجواب باسم الملہم للصدق والصواب
بر تقدیر صحت سوال وبعد ادائیگئ حقوقِ متقدمہ وعدم موانع ارث مرحوم کا ترکہ آٹھ حصوں میں تقسیم ہوگا جن میں سے ایک حصّہ بیوی اور دو دو حصے تینوں لڑکوں اور ایک حصہ لڑکی کو ملے گا ، اس طرح چار لاکھ ترکہ میں سے پچاس ہزار بیوی کو ، تینوں لڑکوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک لاکھ اور لڑکی کو پچاس ہزار روپئے ملیں گے، نقشہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔
بیوی 50000
لڑکا 100000
لڑکا 100000
لڑکا 100000
لڑکی 50000
ٹوٹل= 400000
الدلائل
قال الله تعالى : ﴿يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ﴾ (النساء :11).
﴿وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَد، فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ﴾ (النساء :12).
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.