hamare masayel

کرسی صف میں کہاں لگائیں

(سلسلہ نمبر: 573)

کرسی صف میں کہاں لگائیں

سوال: آج کل مسجدوں میں کرسیوں پر نماز پڑھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ حضرات اپنی کرسیاں صف میں کہاں لگائیں؟ کیا صف کے بیچ میں کرسی لگا سکتے ہیں یا صف کے بالکل کنارے لگانا ضروری ہے؟ بینوا توجروا۔

المستفتی: ابو عمر، منجیرپٹی، اعظم گڑھ۔

الجواب باسم الملھم للصدق والصواب: ایسا معذور شخص جس کے لئے شرعاً کرسی پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے وہ صف کے درمیان میں اپنی کرسی لگا سکتا ہے، صف کے بالکل کنارے لگانا ضروری نہیں ہے بطور خاص جب نماز شروع ہوتے وقت چند لوگ ہی ہوں تو کرسی کنارے نہیں لگانا چاہئے ورنہ صف میں انقطاع ہوگا جس سے حدیث شریف میں منع فرمایا گیا ہے، البتہ اگر صف میں خالی جگہ رہنے کا خطرہ نہ ہو تو بہتر یہی ہے کہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والا کنارے کھڑا ہو، تاکہ پیچھے اور بغل والے نمازیوں کو کسی طرح  کی دشواری نہ ہو۔

الدلائل

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: “أقيموا الصفوف، وحاذوا بين المناكب، وسدوا الخلل، ولينوا بأيدي إخوانكم، ولا تذروا فرجات للشيطان، ومن وصل صفا وصله الله، ومن قطع صفا قطعه الله”. (سنن أبي داود، رقم الحديث: 666).

قال في المعراج: الأفضل أن يقف في الصف الآخر إذا خاف إيذاء أحد. قال عليه الصلاة والسلام: «من ترك الصف الأول مخافة أن يؤذي مسلما أضعف له أجر الصف الأول» . (رد المحتار: 1/ 569).

والله أعلم.

حرره العبد محمد شاکر نثار المدني القاسمي غفر له أستاذ الحديث والفقه بالمدرسة الإسلامية العربية بيت العلوم سرائمير أعظم جره الهند.

18- 5- 1442ھ 3- 1- 2021م الأحد.

المصدر: آن لائن إسلام.

Join our list

Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.

Thank you for subscribing.

Something went wrong.

Leave a Reply