گلوکوز چڑھانے کی حالت میں نماز
اگر گلوکوز چڑھانے کی حالت میں نماز کا وقت آجائے اور وضو کرنے کی وجہ سے مرض میں اضافہ یامرض سے افاقہ میں تاخیر ہونے کااندیشہ نہ ہو تو وضو کرکے رکوع اور سجدہ کے ساتھ نماز ادا کرنا ضروری ہے۔
اور اگر وضو کی وجہ سے بیماری میں اضافہ یا افاقہ میں تأخیر کااندیشہ ہو تو تیمم کرکے رکوع وسجدہ کے ساتھ نمازپڑھے اور اگر اس پر قدرت نہ ہو تو پھر اشارہ سے نماز ادا کرلے اور قضا نہ کرے بلکہ وقت کے اندر جس طرح سے ممکن ہو پڑھے۔[1]
حواله
[1] إن کان بحال لو قعد بزغ الماء من عينيه فأمر الطبيب بالاستلقاء أياما ونهاه عن القعود والسجود فإنه يجزئه أن يستلقی ويصلی بالإيماء. ( البحر:114/2) أمر الطبيب بالاستلقاء لبزغ الماء من عينه صلی بالإيماء لأن حرمة الأعضاء کحرمة النفس، (الدر المختار:۲/۱۰۳، باب صلاۃ المريض301/1)
Join our list
Subscribe to our mailing list and get interesting stuff and updates to your email inbox.